واشنگٹن: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز فاکس نیوز کو دیے ایک غیر معمولی انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل سے نارملائزیشن پر مذاکرات کا مطلب ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے امکانات ہر روز دینا ہے لیکن فلسطینیوں کے ساتھ سلوک ایک "انتہائی اہم" مسئلہ ہے۔ اس مسئلے کو حل کیا جانا چاہیے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہاکہ سعودی عرب امریکہ کے ساتھ ایک بڑے معاہدے پر بات کر رہا ہے جس کے بدلے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکی دفاعی معاہدے اور اپنے سویلین جوہری پروگرام کو ترقی دینے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ کسی بھی معاہدے کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بڑی پیش رفت کی ضرورت ہوگی جو اسرائیل کی تاریخ کی سب سے مذہبی اور قوم پرست حکومت کے لیے ایک مشکل معاہدہ ہے۔
سعودی عرب کے ڈی فیکٹو لیڈر، جنہیں بڑے پیمانے پر ایم بی ایس (MBS) کے نام سے جانا جاتا ہے، نے انگریزی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں "Special Report with Bret Baier" پر کہا کہ ہمارے لیے فلسطین کا مسئلہ بہت اہم ہے۔ ہمیں اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اب تک اچھے مذاکرات ہوئے ہیں۔ سعودی شہزادے نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہم کہاں جاتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ایک ایسی جگہ پر پہنچیں گے جہاں فلسطینیوں کی زندگی آسان ہو جائے گی۔ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں ایک کھلاڑی کے طور پر اسپیس مل جائے گا۔
انہوں نے ان خبروں کی بھی تردید کی کہ اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کی بات چیت معطل کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ " ہم پر روز اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کے قریب تر آتے جا رہے ہیں۔' یہ انٹرویو صدر جو بائیڈن کی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے فوراً بعد نشر ہوا جب دونوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے نیویارک میں تھے۔ بائیڈن نے دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ سلوک پر تشویش کا اظہار کیا اور نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں تشدد میں اضافے کو روکیں اور مغربی کنارے میں حالات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔