ETV Bharat / international

سعودی عرب ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو منگل کے روز 2030 ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا جس میں اس کی بولی ایک خوشحال اور پائیدار مستقبل کی تشکیل پر مرکوز تھی، جس نے روم اور جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر بوسان کو شکست دی۔ 2030 World Expo

Saudi Arabias capital Riyadh chosen to host the 2030 World Expo

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 1:40 PM IST

ریاض: سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کی بولی جیت لی ہے، یہ ایونٹ یکم اکتوبر 2030 سے مارچ 2031 تک منعقد ہوگا۔ ریاض نے ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کی بولی پیرس میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں 119 ووٹوں سے بھاری فرق سے جیت لی، یہ ایک تاریخی فتح ہے۔ یہ اعلان سعودی شہر کے لیے ایک بڑی بات ہے اور عالمی سطح پر اس کی پوزیشن کو مستحکم کرتا ہے۔

Members of the Saudi Arabia delegation react as the Bureau International des Expositions, or BIE, announces the vote

People walk by a building under renovation protected with a canvas decorated with a commercial promoting the Riyadh Expo 2030

سعودی عرب کو 119 ووٹ ملے، کوریا کو 29 ووٹ ملے اور اٹلی کو 17 ووٹ ملے۔ بی آئی ای کے رکن ممالک نے سعودی عرب کو ورلڈ ایکسپو 2030 کے میزبان ملک کے طور پر منتخب کیا۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایکسپو 2030 کا انعقاد منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھے گا۔ انہوں نے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے ریاض کی بولی کی حمایت کی۔

A canvas decorated with a commercial for the Riyadh Expo 2030

ایکسپو 2030 کی میزبانی میں ریاض کی کامیابی کے اعلان کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے زور دے کر کہا کہ ایکسپو 2030 کی میزبانی میں مملکت کی فتح سعودی عرب کے اہم اور محوری عالمی کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس موقع پر انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو بھی مبارکباد دی۔

A South Korean supporter weeps after the South Korean city of Busan failed to win the right to host the 2030 World Expo

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ “ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے مملکت کی فتح اس کے اہم ، کلیدی کردار اور اس پر حاصل بین الاقوامی اعتماد کے استحکام کی غماز ہے۔ یہ پیش رفت ممتاز ترین بین الاقوامی فورمز کی میزبانی کے لیے ایک مثالی منزل بناتی ہے اور ان میں ایکسپو بھی اہم عالمی ایونٹ ہے جس کی میزبانی کے لیے سعودی عرب پر عالمی برادری کی طرف سے اعتماد کا اظہار کیا گیا‘‘۔

A taxi is decorated with a commercial for the Riyadh Expo 2030

شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلیٰ ترین جدت طرازی کے ساتھ اس عالمی فورم کے قیام کی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور بے مثال ورژن پیش کرنے اور انسانیت کے روشن مستقبل کے لیے فعال اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے مملکت کے عزم کی تجدید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی پلیٹ فارم جدید ترین ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتےہوئے روشن ترین ذہنوں کو ایک جگہ جمع کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہماری ایکسپو 2030 کی میزبانی سعودی وژن 2030 کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ہوگی۔ کیونکہ یہ نمائش ایک شاندار موقع ہے جس کے دوران ہم تبدیلی کے بے مثال سفر سے سیکھے گئے اسباق کو دنیا کے ساتھ شیئر کریں گے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں تیل کی پیداوار میں کمی، تیل کی قیمت نوے ڈالر سے زیادہ
(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.