ETV Bharat / international

Sudan Violence سعودی عرب سوڈان کو دس کروڑ ڈالر کی انسانی امداد دے گا - سعودی عرب نے سوڈان کی مدد کی

سوڈان کے خرطوم میں مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے نیم فوجی گروپ کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس میں کافی نقصان ہوا۔ وہیں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈانی عوام کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی انسانی امداد بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ Saudi Arabia Helped Sudan

سعودی عرب سوڈان کو دس کروڑ ڈالر کی انسانی امداد دے گا

author img

By

Published : May 8, 2023, 2:22 PM IST

ریاض: سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنگ زدہ سوڈان کے لوگوں کی مدد کے لیے 10 کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں۔ یہ اطلاع سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے دی۔ خرطوم میں 15 اپریل کو سوڈان میں باقاعدہ مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے نیم فوجی گروپ کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ سرکاری فورسز نے آر ایس ایف پر بغاوت کا الزام لگایا اور ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کر دیے۔ سوڈانی آرمی چیف عبدالفتاح برہان نے آر ایس ایف کو ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔ اس لڑائی میں شامل فریقین نے اس کے بعد متعدد بار ملک بھر میں عارضی جنگ بندی شروع کی ہے لیکن یہ تنازعہ ابھی تک ختم نہیں ہو سکا ہے۔

ایس پی اے نے اتوار کو اطلاع دی کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈانی عوام کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی انسانی امداد بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق یہاں جاری تنازعات میں اب تک تقریباً 600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثناء عالمی ادارہ صحت نے 400 سے زائد ہلاک اور 4000 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ڈبلیو ایچ او نے جمعہ کو سوڈان کو تنظیم کی پہلی طبی امداد فراہم کی۔ بتا دیں کہ سوڈان میں تشدد کے دوران لوٹ کی وجہ سے 10 لاکھ سے زائد پولیو ویکسین تباہ کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sudan Crisis سوڈان میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور طبی اشیا کی قلت: اقوام متحدہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.