ETV Bharat / international

Saudi Arabia Requests UNSC Meeting: سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا - سعودی عرب میں حوثیوں کا حملہ

سعودی عرب کے مشن نے بین الاقوامی امن کو غیر مستحکم کرنے والے حوثی حملوں کی مذمت کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔ Saudi Arabia Requests UNSC Meeting گزشتہ رات یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ارامکو کے جدہ واقع تیل ڈپو پر میزائل سے حملہ کیا تھا۔ اس کے جواب میں سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے یمن کے شہر صنعا اور حدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں۔

Saudi Arabia requests UN Security Council meeting after Jiddah attack
سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا
author img

By

Published : Mar 26, 2022, 6:16 PM IST

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مشن نے ملک پر حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کے درمیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا اجلاس بلایا ہے۔ Saudi Arabia Requests UNSC Meeting ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں آئل ڈسٹریبیوشن اسٹیشن سمیت ملک کے کئی شہروں پر یمن کے حوثیوں نے حملہ کیا۔ اس کے بعد سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد نے کہا کہ اس نے یمن حوثی باغیوں کے دو ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ سعودی عرب کے مشن نے بین الاقوامی امن کو غیر مستحکم کرنے والے حوثی حملوں کی مذمت کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا ہے۔ گزشتہ رات یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ارامکو کے جدہ واقع تیل ڈپو پر میزائل سے حملہ کیا تھا۔

اس حملے کے بعد شورش زدہ یمن میں حوثیوں کے خلاف سعودی اتحادی فورسز نے آپریشن شروع کیا ہے۔ سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے یمن کے شہر صنعا اور حدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں۔ سعودی اتحادی فورسز کے مطابق ان حملوں کا مقصد عالمی توانائی کے ذرائع کی حفاظت اور سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔سعودی اتحادی فورسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔بہر حال یمن کی سکیورٹی فورسز اور حوثیوں کے درمیان لڑائی چھ سال سے زائد عرصے سے جاری ہے۔

امریکہ نے سعودی آئل پلانٹ پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کی، امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب میں شہری اہداف پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سلیوان نے جمعہ کو کہا’’ہم حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہری انفراسٹرکچر پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے جدہ آئل ڈپو سمیت جازان، نجران اور ظہران میں شہری انفراسٹرکچر پر حملہ ایک دہشت گردانہ کارروائی ہے جس کا مقصد یمنی عوام کو مزید مصائب میں مبتلا کرنا ہے‘‘۔

سلیوان نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ کے ذریعے تنازعات کو کم کرنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گا اور حوثیوں کے حملوں سے اپنے علاقے کا دفاع کرنے والے اتحادیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ حملے واضح طور پر ایران کی طرف سے یمن میں ہتھیاروں کی درآمد پر پابندی والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:

Fire in Saudi city: سعودی عرب کے جدہ آئل ڈپو میں دھماکے کے بعد آتشزدگی

Operation Against Yemen's Houthis: یمن میں سعودی اتحادی فورسز کا حوثیوں کے خلاف ایک اور آپریشن کا آغاز

وہیں سعودی عرب واقع تیل ڈیپو اور پلانٹس پر یمن کے حوثی باغیوں کے حملے بعد تیل کی سپلائی میں رخنہ آنے کے خدشات کے درمیان تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حملے کے بعد نیویارک مرکینڈائز ایکسچینج پر جمعہ کو ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیئٹ (خام تیل کی ایک قسم) کی قیمتیں 1.56 کے اچھال کے ساتھ فی بیرل 113.4 ڈالر پر پہنچ گئی۔ لندن آئی سی آئی فیوچر ایکسچینج میں برینٹ کروڈ کی مئی ڈلیوری کی قیمتیں 1.62 کے اچھال کے ساتھ 120.65 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.