ETV Bharat / international

OPEC Cut Oil Production سعودی عرب نے اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد امریکی تنقید کو مسترد کیا

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب تیل پر سیاست نہیں کرتا جو کہ کوئی ہتھیار نہیں ہے بلکہ ایک ایسی شے ہے جس کا مقصد مارکیٹ میں طلب اور رسد کے توازن کو مدنظر رکھنا ہے اور اتار چڑھاؤ کو محدود کرتے ہوئے قیمتوں میں استحکام پیدا کرنا ہے۔OPEC Cut Oil Production

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 13, 2022, 10:08 PM IST

دبئی: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ مملکت اوپیک پلس کے فیصلے کو بین الاقوامی تنازعات میں جانب دارانہ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے بیانات کو مسترد کرتی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اوپیک پلس کا فیصلہ متفقہ طور پر اور خالصتا اقتصادی نقطہ نظر سے کیا گیا تھا جس کا مقصد مارکیٹ میں طلب اور رسد کے توازن کو مدنظر رکھنا ہے اور اتار چڑھاؤ کو محدود کرتے ہوئے قیمتوں میں استحکام پیدا کرنا ہے۔

سعودی عرب نے بین الاقوامی تنازعات میں اس فیصلے کو تعصب کی نگاہ سے دیکھنے پر مبنی بیانات کو بھی مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ مملکت امریکہ کے خلاف سیاسی مقاصد کی بنیاد پر اوپیک پلس کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتی۔ سعودی عرب 5 اکتوبر کو اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد مملکت پر تنقید کرنے والے بیانات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ سعودی عرب نے اوپیک پلس کے حالیہ فیصلے پر آنے والی امریکی تنقید کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں خلاف حقیقیت قرار دیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پر تنقید کرنے والے بیانات حقائق پر مبنی نہیں ہیں اور اوپیک کے فیصلے کو اس کے خالصتاً اقتصادی فریم ورک سے باہر پیش کرنے کی کوشش پر مبنی ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ اپنی مشاورت کے دوران واضح کیا کہ پیداوار میں کمی کے فیصلے کو ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی تجویز منفی اقتصادی نتائج کا باعث ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

OPEC Cut Oil Production اوپیک کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ، امریکا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا دوبارہ جائزہ لے گا

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یوکرین میں کشیدگی یورپ کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔ الجبیر نے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ سعودی عرب نے روس اور یوکرین کے ساتھ رابطے کے چینلز کو برقرار رکھا ہے جس میں دونوں فریقین کو مذاکرات کی طرف لانے کے طریقوں کی تلاش کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ الجبیر نے زور دے کر کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوتا اگر مملکت جانبدار ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تیل پر سیاست نہیں کرتا جو کہ کوئی ہتھیار نہیں ہے بلکہ ایک ایسی شے ہے جس کا مقصد استحکام ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کا دفاعی ہتھیاروں کا حصول اس کے مفادات، امریکا کے مفادات اور خطے میں سلامتی کے لیے ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.