ETV Bharat / international

Saudi Arabia Honours Pak Army Chief: سعودی ولی عہد نے پاکستان کے آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا - پاکستان کے چیف آرمی کا دورہ سعودی عرب۔

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ General Qamar Javed Bajwa کو سعودی-پاکستان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا۔ Saudi Arabia Honours Pak Army Chief

Saudi Arabia honours pak army chief Bajwa with Order of King Abdulaziz Medal
سعودی ولی عہد نے پاکستان کے آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا
author img

By

Published : Jun 26, 2022, 4:15 PM IST

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ General Qamar Javed Bajwa نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، اس دوران باجوہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جدہ میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات بھی کی۔ ولی عہد نے ہفتہ کو جدہ میں باجوہ سے دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں اور انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وہیں سعودی پریس ایجنسی (SPA) نے رپورٹ کیا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔ King Abdulaziz Medal یہ اعزاز دوستی اور مشترکہ تعاون کے بندھنوں کو مضبوط بنانے اور سعودی-پاکستان تعلقات کو فروغ دینے میں باجوہ کی ممتاز کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سعودی شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.