لندن: وزیر اعظم بورس جانسن کی دیانتداری کے سوالوں پر سب سے پہلے مستعفی ہونے والے کابینہ کے وزیر ساجد جاوید نے اتوار کو برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کیا۔ خلیج ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ سابق چانسلر رشی سنک سمیت آٹھ دیگر امیدوار بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ Sajid Javid in the race for the PM of UK
سیکرٹری خارجہ لز ٹرس بھی اپنی امیدواری کا اعلان کریں گی۔ اتوار کی شام تک نو امیدوار میدان میں تھے۔ جاوید، سنک، سویلا بریورمین، گرانٹ شیپس، ٹام ٹگینڈہٹ، ندیم زہاوی، پینی مورڈونٹ، جیریمی ہنٹ اور کیمی بدنوچ ہیں، نو امیدواروں میں سے پانچ کا تعلق اقلیتی برادریوں سے ہے، جن کا تنوع کے حامیوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ Sajid Javid join Conservative Party leadership race
یہ بھی پڑھیں: Who is Rishi Sunak: رشی سُنک کون ہیں جو برطانیہ کے اگلے وزیراعظم ہوسکتے ہیں؟
اس طرح برطانیہ کا پہلا وزیر اعظم اقلیتی برادری سے ملنے کے حقیقی امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ سیاسی مبصرین نے نوٹ کیا کہ یہ کنزرویٹو پارٹی تھی جس نے برطانیہ کو پہلی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر دیا تھا۔
یو این آئی