ETV Bharat / international

Zelenskyy in New Year Massage یوکرینیوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے، صدرزیلنسکی - روس یوکرین جنگ

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نئے سال کے موقع پرعوام کے نام ایک پیغام میں کہا کہ یوکرین کی افواج اور عوام روسی جارحیت کے آگے نہیں جھکے گی بلکہ روسی حملوں کا جواب دے گی اور یوکرین اپنی آزادی تک روسی افواج کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔Zelenskyy in New Year Massage

Etv Bharat
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی
author img

By

Published : Jan 1, 2023, 8:45 PM IST

کیف: یوکرین کے صدر نے سال نو کے موقع پر کہا ہے کہ اس سال یوکرین فاتح ہو گا اور ہم خوشیاں منائیں گے اور ایک دوسرے کو گلے ملیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی یوکرینی عوام کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی۔ زیلنسکی نے اپنے عوامی پیغام میں روسی حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی شے ہمیں خوفزدہ کر سکتی ہے؟ نہیں! کیا کوئی ہمیں روک سکتا ہے؟ نہیں! یہ سب اس لیے ممکن ہوا ہے کیونکہ ہم سب متحد ہیں اور اسی کے لیے ہم یہ جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ہم ایک دوسرے کے لیے کر رہے ہیں۔Zelenskyy in New Year Massage

یوکرینی صدر نے روس پر شیطان کی پیروی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن اپنی زندگی کے آخری وقت تک اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔ ماسکو نے نئے سال سے قبل یوکرین کے کئی علاقوں میں مہلک حملے کیے ہیں۔ جس کے بعد زیلنسکی نے کریملن اور روسی شہریوں کو پیغام بھیجنے کے لیے اپنے خطاب میں روسی زبان کا استعمال کیا۔

زیلنسکی نے کہا، یہ جنگ جو آپ لڑ رہے ہیں یہ نیٹو کے ساتھ جنگ ​​نہیں ہے، آپ کے پروپیگنڈا کرنے والے جھوٹ بولتے ہیں۔ یہ کسی تاریخی چیز کے لیے نہیں ہے۔ یہ ایک شخص کے لیے ہے کہ وہ اپنی زندگی کے آخر تک اقتدار میں رہیں۔ ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ روس کے شہری اور آپ سب کے ساتھ کیا ہوگا۔

زیلنسکی نے کہا کہ روسی رہنما پوتن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوجیوں کے پیچھے، میزائلوں کے پیچھے، اپنی رہائش گاہوں اور محلوں کی دیواروں کے پیچھے اور اپنے لوگوں کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔ زیلنسکی نے اصرار کیا کہ وہ آپ کے پیچھے چھپ جاتا ہے اور آپ کے ملک اور آپ کے مستقبل کو جلا دیتا ہے۔ کوئی بھی آپ کو دہشت کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا۔

زیلنسکی نے کہا کہ زیادہ تر روسی میزائلوں کو ایئر ڈیفنس سسٹم سے روکا گیا ہے۔ اگر فضائی دفاعی نظام نہ ہوتا تو جانی نقصان کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی۔ انہوں نے اصرار کیا کہ یہ دنیا کے لیے ایک اور ثبوت ہے کہ یوکرین کی حمایت میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیہل نے اس سے قبل کہا تھا کہ ماسکو نئے سال میں اندھیرا پیدا کرنا اور ملک کو اندھیروں میں چھوڑنا چاہتا ہے۔ماسکو کا ارادہ دھمکانا، نئے سال کے لیے ہمیں اندھیرے میں چھوڑنا، شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا ہے۔

نئے سال کے آغاز پر نصف شب کیے گئے اپنے اس خطاب میں زیلنسکی نے یوکرینی فوجیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فوجیوں کی ہمت اور استقلال کو لاجواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریبا ایک سال گزر جانے کے باوجود روسی فوج اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکی، جس کی وجہ یوکرینی فوج کی طرف سے کیا جانے والا دفاع ہے۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سال نو کے اپنے اس خطاب میں دنیا کو بھی ایک پیغام دیا۔کہا کہ یوکرین سن 2023 میں بھی یہ جنگ لڑنے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے حوصلے غیرمتزلزل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.