روس کا کہنا ہے کہ ماسکو، یوکرین میں اپنے ملٹری آپریشن کے تمام مقاصد حاصل کرلے گا۔اس حوالے سے ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان بالآخر امن معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے اور امریکہ چاہے یا نہ چاہے، جلد یا بدیر یوروپ کو بھی روس سے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔
Ukraine Claims Full Control of Kyiv as Chances of Peace Talks Advance
مزید پڑھیں:Russia Ukraine war 39th day: یوکرینی فوجیوں کا بہت سے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کا دعویٰ، روس داعش سے بھی بدتر
ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کسی بھی ملک پر روس کی موجودہ پابندیوں سے زیادہ پابندیاں نہیں لگیں، روس کے خلاف مغربی پابندیاں ڈالر اور یورو پر اعتماد کی کمی میں تیزی لائیں گی۔انہوں نے کہا کہ روس گیس کے بعد اپنی دوسری برآمدی اشیا کے لیے بھی روبل میں ادائیگی کا مطالبہ کرے گا، روسی گیس کے مغربی خریداروں کی زندگیاں مشکل کرنا نہیں چاہتے۔
یو این آئی