ETV Bharat / international

NATO on Russian occupation روس کا یوکرین میں قبضہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے خطرناک پیش رفت، نیٹو - یوکرین کے خلاف روس کی جارحانہ جنگ

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ 2014 میں جزیرہ نما کریمیا کے الحاق کے بعد ماسکو دوسری مرتبہ طاقت کے ذریعے یوکرین کی زمینوں پر قبضہ کر رہا ہے جوکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے خطرناک پیش رفت ہے۔NATO on Russian occupation

Etv Bharat
نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 9:22 PM IST

یوکرین کے بعض علاقے کا روس میں انضمام پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے زور دے کر کہا ہے کہ ماسکو کا یوکرینی زمینوں کو ضم کرنے کا فیصلہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے خطرناک پیش رفت ہے۔ نیٹو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یوکرین میں کامیاب ہونے دینا تباہ کن ہوگا۔NATO on Russian occupation

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے آج جمعہ کو ایک تقریر میں مزید کہا کہ اتحاد میں یوکرین کی رکنیت تمام اراکین کی متفقہ ہونی چاہیے۔ روس کی جانب سے اس کی زمینوں پر قبضے کے بعد کیف کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔ الحاق کے فیصلے کے بارے میں انہوں نے وضاحت کی کہ روس کا یہ فیصلہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپی سرزمینوں کا سب سے بڑا الحاق ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 2014 میں جزیرہ نما کریمیا کے الحاق کے حوالے سے ماسکو دوسری مرتبہ طاقت کے ذریعے یوکرین کی زمینوں پر قبضہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی علاقوں کو ضم کرنے کا پوتین کا فیصلہ ان کی تزویراتی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Vetoes UNSC Resolution سلامتی کونسل میں روس کے خلاف مذمتی قراراد پر ماسکو کا ویٹو

درایں اثنا گروپ آف سیون کے وزرائے خارجہ نے جمعہ کو روس کی طرف سے یوکرین کے چار علاقوں کے الحاق کے اعلان کی مذمت کی، جبکہ ماسکو کے خلاف مزید اقدامات کرنے کا عہد کیا۔فرانس جرمنی، برطانیہ، یونان اور ہالینڈ نے الگ الگ بیانات میں روسی اقدام کی مذمت کی ہے۔ لندن نے روسی سفیر کو طلب کیا اور اسے الحاق کے خلاف احتجاجی مراسلہ سونپا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن کبھی بھی روس کے یوکرینی علاقے کے الحاق کو تسلیم نہیں کرے گا۔

جمعے کے روز ایک بیان میں، سات ممالک کے گروپ کے وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ اس فورم کے ممالک روس کی جانب سے یوکرین کی زمینوں پر کیے جانے والے ''مبینہ الحاق کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔'' وزراء خارجہ نے کہا کہ ہم متفقہ طور پر یوکرین کے خلاف روس کی جارحانہ جنگ اور روس کی طرف سے یوکرین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.