کیف: یوکرین کے جنوبی اوڈیسا علاقے میں جمعہ کی رات روسی میزائل حملوں میں ایک بچے سمیت کم از کم 21 افراد ہلاک اور چھ بچوں سمیت 38 دیگر زخمی ہو گئے۔ Russia Ukraine War۔ صوبائی ایمرجنسی سروس ڈی ایس این ایس نے بتایا کہ سیرہیوکا گاؤں میں ایک نو منزلہ عمارت پر میزائل لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی چھٹی والے تفریحی مقام پر الگ الگ حملوں میں ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ Russian Missile Strike Kills 21 in Ukraine
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیاروں سے بحیرہ اسود پر تین میزائل داغے گئے ہیں۔ روس نے گزشتہ چند دنوں میں یوکرین کے شہروں پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔ تاہم روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس بات کی تردید کی کہ یہ حملے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔ Russian missile strikes on Ukraine's southern Odesa region
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں: