ETV Bharat / international

Russian FM Lavrov in Uzbekistan ازبکستان میں روسی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات - چین روس تعلقات

روسی وزیر خارجہ لاوروف، چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے ساتھ سمرقند میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کی وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔

Russian FM Lavrov holds talks with Chinese counterpart in Uzbekistan
ازبکستان میں روسی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 4:04 PM IST

سمرقند: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو ازبکستان کے سمرقند میں اپنے چینی ہم منصب کن گینگ کے ساتھ بات چیت کی۔ روس کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ لاوروف اور چین کے وزیر خارجہ کن گینگ نے 13 اپریل کو سمرقند میں بات چیت کی۔ دراصل روسی وزیر خارجہ لاوروف، چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے ساتھ سمرقند میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کی وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے اعلیٰ سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ سے پہلے ذرائع نے بتایا کہ رہنما افغانستان کے سیاسی تصفیے میں سہولت کاری کے لیے مزید اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ افغانستان میں انسانی اور سماجی و اقتصادی صورتحال کے استحکام اور علاقائی اقتصادی انضمام کی ترقی اور ٹرانسپورٹ و توانائی کے منصوبوں پر عمل درآمد کے بارے میں بھی بات کریں گے۔ واضح رہے کہ لاوروف نے اس سے قبل اسی سال مارچ میں نئی ​​دہلی میں جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر کن گینگ سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملاقات کے دوران کن گینگ نے کہا تھا کہ چین اور روس کے درمیان تعلقات مستقل اور صحت مندانہ طور پر ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے فروری 2023 میں چین کے سابق وزیر خارجہ وانگ یی کے دورہ روس کو بھی یاد کیا۔ ٹاس نیوز ایجنسی نے کن گینگ کے حوالے سے کہا کہ ہمارے رہنماؤں کے اسٹریٹجک رہنمائی کے کردار کی بدولت، ہمارے تعلقات مستقل اور صحت مندانہ طور پر ترقی کرتے رہتے ہیں، جو بڑی طاقتوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی ایک مثبت مثال قائم کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.