ETV Bharat / international

Russia Ukraine War روس نے یوکرین پر تقریبا چار سو ایرانی ڈرون سے حملے کیے، زیلنسکی - ایرانی ڈرون

یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا کہ کیف میں ہونے والے متعدد دھماکوں میں تقریباً 400 ایرانی ساختہ کامیکاز ڈرون کا استعمال کیا گیا۔ حالیہ دنوں میں روس نے کریمیا پل میں ہونے والے دھماکے کے بعد اپنے حملے تیز کردیے ہیں۔Russia Ukraine War

Etv Bharat
یوکرین کے صدر زیلنسکی
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 10:23 PM IST

کیف: روس اور یوکرین جنگ تقریبا آٹھ ماہ سے جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں روس نے اپنے حملے تیز کردیے ہیں۔ اس دوران روس پر یہ الزام بھی عائد کیا جارہا ہے کہ وہ ان حملوں میں ایرانی ڈرونز کا استعمال کررہا ہے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے یوکرین کی شہری آبادی پر تقریباً 400 ایرانی ڈرون استعمال کیے ہیں۔ جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دی کیو انڈیپنڈنٹ کے مطابق 17 اکتوبر کو روس نے 43 ڈرونز سے یوکرین پر وحشیانہ حملہ کیا۔ روسی فوج نے اسی دن کیف پر حملہ کرنے کے لیے 28 ڈرونز کا استعمال کیا، جس میں پانچ شہری ہلاک ہوئے۔ چونکہ تہران اور ماسکو کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں، اس اقدام کی دنیا بھر سے بڑے پیمانے پر مذمت ہوئی ہے۔ یوکرین کا دارالحکومت کیف اس سے قبل 17 اکتوبر کو کامیکاز ڈرونز کے ذریعے متعدد دھماکوں سے لرز اٹھا تھا اور اس حملے کے دوران کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا جس کے بعد کیف نے دعویٰ کیا تھا کہ ماسکو نے حالیہ ہفتوں میں یوکرین کے بڑے شہروں کے خلاف حملوں میں ایرانی فراہم کردہ ڈرونز کا استعمال کیا۔

اس کے بعد یوکرین نے مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس نئے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اپنی امداد میں اضافہ کریں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں کریمیا پل پر ایک ٹرک میں دھماکے کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ کریمیا پل میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی دوران پل کے دو حصے بھی جزوی طور پر گر گئے تھے۔ یہ کریمیا پل 2018 میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی نگرانی میں کھولا گیا تھا۔ اسے کریمیا کو روس کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.