کیف: جنوبی یوکرین میں ایک اسپتال کے زچگی وارڈ پر رات کے وقت راکٹ سے حملہ کیا گیا جس میں ایک نوزائیدہ بچہ ہلاک ہوگیا۔ یوکرین کے حکام نے بدھ کو بتایا کہ نوزائیدہ بچے کی ماں اور ایک ڈاکٹر کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ علاقے کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ راکٹ روسی تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اس ہفتے دسویں مہینے میں داخل ہونے والے روسی حملے نے ولنیانسک شہر میں اسپتالوں اور دیگر طبی سہولیات کو نشانہ بنایا ہے، جس کی وجہ سے مریضوں اور اسپتال کے عملے کو درپیش سخت چیلینجز میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل 9 مارچ کو روسی فضائی حملے نے مقبوضہ بندرگاہی شہر ماریوپول میں ایک زچگی اسپتال کو تباہ کر دیا تھا۔