ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: ’روسی فوج جنوبی یوکرین پر مکمل قبضے کیلئے کوشاں‘

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 8:46 PM IST

روسی میجر جنرل رستم مینیکیف کے مطابق روسی فوج جنوبی یوکرین اور مشرقی ڈونباس پر مکمل قبضے کی تیاری کر رہی ہے۔ اگر روس اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتا ہے تو وہ کریمیا کے لیے ایک زمینی پل تعمیر کرے گا جس کی مدد سے وہ مالڈووا میں روسی حمایت یافتہ ٹرانسنیسٹریا تک راست رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔Russia Ukraine War

Russia Ukraine War
روسی فوج جنوبی یوکرین پر مکمل قبضے کی کوششوں میں ہے

روس کے ایک سینئر فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ فوج جنوبی یوکرین اور مشرقی ڈونباس علاقے پر مکمل قبضے کی تیاری کر رہی ہے۔ بی بی سی نے ہفتہ کو روس کے میجر جنرل رستم مینیکیف کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ میجر جنرل مینکائیف نے بتایا کہ اگر روس کامیاب ہو جاتا ہے تو ملک کریمیا کے لیے ایک زمینی پل تعمیر کر سکے گا، جس پر اس نے 2014 میں قبضہ کیا تھا اور مالڈووا میں روسی حمایت یافتہ ٹرانسنیسٹریا کے علاقے میں داخلی راستہ فراہم کر سکے گا۔Russia Ukraine War

روسی بولنے والی ٹرانسنیسٹریا مغرب میں یوکرین کی سرحد سے ملتی ہے۔ اس نے سوویت یونین کے انہدام کے بعد آزادی کا دعویٰ کیا لیکن اسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا اس لیے یہ سرکاری طور پر مالڈووا کا حصہ ہے۔ تقریباً 1500 روسی فوجیوں کا ایک چھوٹا دستہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 1995 سے اس خطے میں تعینات ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا میجر جنرل مینکائیف کے تبصروں کو کریملن نے باضابطہ طور پر منظور کیا تھا، لیکن روسی میڈیا بشمول انٹرفیکس اور تاس نیوز ایجنسیوں میں ان کا بڑے پیمانے پر ذکر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: روس کا یوکرین کے بندرگاہی شہرماریوپول پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

دریں اثنا، یورپی یونین کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ روس آنے والے دنوں میں مشرقی یوکرین اور جنوبی ساحل پر اپنے حملے تیز کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو ہفتے جنگ کے لیے فیصلہ کن ہو سکتے ہیں۔ دریں اثناء مالدووا نے جنرل مینیکیف کے ریمارکس کو ’انتہائی تشویشناک‘ قرار دیتے ہوئے روسی سفیر کو طلب کیا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.