ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: یوکرین کا دعویٰ، روسی حملے میں 191 بچے ہلاک، 350 سے زائد زخمی

گذشتہ 49 دنوں سے روسی فوج یوکرین کے شہروں پر بمباری کر رہی ہے۔ Russia Ukraine War اطلاعات کے مطابق روسی حملے میں یوکرین کے کئی شہروں میں عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج کی بمباری سے اب تک 191 بچے ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 350 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بچوں کی اموات کی تعداد حتمی نہیں ہے، کیونکہ عارضی طور پر زیر قبضہ علاقوں میں تحقیقات جاری ہیں۔

Russia UKraine War, 191 children killed in ukraine since russian invasion
وکرین کا دعویٰ، روسی حملے میں 191 بچے ہلاک، 350 سے زائد زخمی
author img

By

Published : Apr 13, 2022, 10:58 PM IST

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی حملے کی وجہ سے یوکرین میں اب تک کم از کم 191 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوکرین کے اخبار یوکرائنسکا پراودا نے نابالغ پراسیکیوٹرز کے حوالے سے بتایا کہ ان حملوں میں 350 سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے۔نابالغ پراسیکیوٹرز نے کہا کہ بچوں کی اموات کی تعداد حتمی نہیں ہے، کیونکہ عارضی طور پر زیر قبضہ علاقوں میں تحقیقات جاری ہیں۔ اس لڑائی میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔Russia Ukraine War

اس جنگ میں سب سے زیادہ 113 بچے ڈونسک میں ہلاک ہوئے۔ کیف میں بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 102 اور خارکیف میں 79 بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چرنی ہیو میں 54، مائکولائیو میں 40، کھیرسن میں 38، لوہانسک میں 36، زپوریزہیا میں 23، سومی میں 16، زیٹومیر میں 15 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق روسی قبضے کے دوران کیے گئے مجرمانہ جرائم کیف میں بوروڈینکا اور کورولیوکا میں ریکارڈ کیے گئے۔اس دوران 16 سالہ لڑکی اور 10 سالہ لڑکے کی جلی ہوئی لاشیں بھی ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: روس کا بڑا دعویٰ، ماریوپول میں ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے

رپورٹ کے مطابق 11 اپریل کو روس کی مسلح افواج نے خارکیف میں شہریوں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک ڈیڑھ ماہ کا بچہ اور ایک 12 سالہ لڑکا مارا گیا۔ جبکہ چار بچے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی بچوں کی عمر 1 سے 9 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔11 اپریل کو کھیرسون کے علاقے میں رہائشی عمارت پر حملے میں ایک 15 سالہ لڑکی بھی شدید زخمی ہوئی تھی۔ پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے دعویٰ کیا کہ روسی مسلح افواج نے یوکرین کے قصبوں اور دیہاتوں پر بمباری کر کے 957 تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچایا جن میں سے 88 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.