ETV Bharat / international

Russia Ukraine conflict روس یوکرین تنازعہ دشمنی نہیں بلکہ تعلق کے احساس سے ختم ہوگا، وزیر اعظم مودی - روس یوکرین تنازعہ دشمنی نہیں

وزیر اعظم مودی نے روس یوکرین تنازعہ کو ٹالنے میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی اداروں میں اصلاحات کا پرزور مطالبہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 21, 2023, 10:56 PM IST

ہیروشیما (جاپان): وزیر اعظم نریندر مودی نے روس-یوکرین تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے دنیا کے سات سب سے زیادہ خوشحال اور طاقتور ممالک کو بھگوان بدھ کے پیغام پر عمل کرنے کی اپیل کی جس کے مطابق، 'دشمنی سے دشمنی ختم نہیں ہوتی۔ دشمنی وابستگی سے ختم ہوتی ہے وزیر اعظم مودی نے جی 7 چوٹی کانفرنس کےدوسرے دن نویں اجلاس میں اپنے ابتدائی کلمات میں یہ اپیل کی۔ نویں سیشن میں عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے موضوع پر بحث میں روس اور یوکرین کا موضوع غالب رہا۔ وزیر اعظم مودی نے روس یوکرین تنازعہ کو ٹالنے میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی اداروں میں اصلاحات کا پرزور مطالبہ کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر جوزف آر بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، فرانسیسی صدر ایمینوئل میخواں، جرمن چانسلر اولوف شولز، جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز بھی موجود تھے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، 'آج ہم نے صدر زیلنسکی کو سنا۔ کل میری ان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ میں موجودہ حالات کو سیاست یا معیشت کا مسئلہ نہیں سمجھتا۔ میرا خیال ہے کہ یہ انسانیت کا مدا ہے، انسانی اقدار کا مدا ہے۔ ہم نے شروع سے کہا ہے کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے اور اس صورت حال کو حل کرنے کے لئے، ہندوستان سے جو کچھ بھی ہوسکے گا، ہم پوری کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی امن، استحکام اور خوشحالی ہم سب کا مشترکہ مقصد ہے۔ آج کی منحصر دنیا میں، کسی بھی ایک خطے میں کشیدگی تمام ممالک کو متاثر کرتی ہے اور ترقی پذیر ممالک، جن کے پاس وسائل محدود ہیں، سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ موجودہ عالمی صورتحال کی وجہ سے خوراک، ایندھن اور کھاد کے بحران کا سب سے زیادہ اور سب سے گہرزاثر انہیں ممالک کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: G7 Summit مودی کی رشی سنک اور لولا ڈی سلوا کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.