ETV Bharat / international

Russia on European Parliament یورپی پارلیمنٹ کو حماقت کا اسپانسر ادارہ تسلیم کیا جانا چاہیے، روس - یورپی پارلیمنٹ پر روس کا بیان

یورپی پارلیمنٹ کے روس کو دہشت گردی کا حامی ملک تسلیم کرنے کے خلاف روس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ بیمار فیصلہ ہر ذی شعور انسان پر واضح ہے اور یورپی پارلیمنٹ کو حماقت کا اسپانسر ادارہ تسلیم کیا جائے۔ Russia on European Parliament

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 24, 2022, 10:31 PM IST

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے، یورپی پارلیمنٹ کے روس کو' دہشت گردی کا حامی ملک ' تسلیم کرنے کے خلاف، ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں طبّی تعلیم نہیں رکھتا لیکن میرے خیال میں یہ بیمار فیصلہ ہر ذی شعور انسان پر واضح ہے۔ روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ظاہرووا نے بھی فیصلے سے متعلقہ بیان میں کہا ہے کہ میری تجویز ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کو 'حماقت کا اسپانسر' ادارہ تسلیم کیا جائے۔Russia on European Parliament

واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے گزشتہ روس کو غیر انسانی اور ظالمانہ کاروائیوں کا قصور وار ٹھہرایا اور اسے دہشت گردی کا حامی ملک تسلیم کرنے سے متعلق قرار داد کی منظوری دی تھی۔یورپی قانون سازوں نے روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے والی قرارداد کے حق 494 ارکان نے ووٹ کیا جبکہ 58 نے مخالفت میں اور 44 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Russia State Sponsor of Terrorism یورپی پارلیمنٹ نے روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دے دیا

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوروپی پارلیمنٹ میں ووٹنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ روس کو ہر سطح پر الگ تھلگ کیا جانا چاہیے اور اس کو جوابدہ بھی ہونا چاہیے۔زیلنسکی نے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ اسی طرح کا اقدام کریں کیونکہ ماسکو شہریوں کو نشانہ بنانا رہا ہے جبکہ روس اس الزام کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.