ETV Bharat / international

Russia resume grain export deal روس نے یوکرین سے اناج برآمدات کا معاہدہ بحال کیا

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 10:36 PM IST

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی تنظیم اور ترکی کی مدد سے بحیرہ اسود کے ذریعہ یوکرین سے اناج کی برآمدات کے معاہدے کو بحال کر دیا ہے اور کیف نے فوجی کارروائی کے لیے اس راستے کو استعمال نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے۔Russia resume grain export deal

Russia resume grain export deal with Ukraine
روس نے یوکرین سے اناج برآمدات کا معاہدہ بحال کیا

ماسکو: روس نے بدھ کے روز بحیرہ اسود کے ذریعہ یوکرین سے اناج کی برآمدات کے معاہدے کو بحال کر دیا ہے۔ چند روز قبل روز نے یوکرین پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے یہ معاہدہ معطل کر دیا تھا کہ یوکرین اس کے بحری جہازوں پر حملہ کرنے کے لیے اناج کے بحری جہازوں کا استعمال کر رہا ہے۔ Russia resume grain export deal

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی تنظیم اور ترکی کی مدد سے بحیرہ اسود کے ذریعہ یوکرین سے اناج کی برآمدات کے معاہدے کو بحال کر دیا ہے اور کیف نے فوجی کارروائی کے لیے اس راستے کو استعمال نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے۔روسی فیڈریشن کا خیال ہے کہ اس وقت موصول ہونے والی ضمانتیں کافی ہیں اور اس معاہدے پر عمل درآمد دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی میں استنبول میں ایک تقریب کے دوران اقوام متحدہ کی ثالثی میں بلیک سی گرین انیشیٹو پر دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت، یوکرین کی تین بندرگاہوں سے اناج لے جانے والے بحری جہاز دنیا بھر کی منڈیوں میں ایک متفقہ راہداری کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔پیر کے روز، اقوام متحدہ کے حکام نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یوکرین سے اناج اور متعلقہ اشیائے خوردونوش برآمد کرنے کے تاریخی معاہدے کو جاری جنگ اور عالمی سطح پر زندگی کے بحران کے درمیان زندہ رکھا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine Grain Deal: روس یوکرین کا اناج معاہدہ خوراک کے عالمی بحران کو کم کر سکتا ہے

US Speaker Nancy Pelosi حملہ آور امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کو اغوا کرنا چاہتا تھا

یو این ایس سی کی یہ بحث اس وقت ہوئی ہے جب روس نے بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام میں شرکت کو غیر متعینہ مدت کے لیے معطل کرنے کے فیصلے کے بعد میٹنگ کی درخواست کی تھی، جس کا اعلان اس کے بحری جہازوں کے خلاف مبینہ یوکرائنی حملوں کے جواب میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں کیا گیا تھا۔

ہندوستان نے سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں یوکرین سے اناج برآمدات کے معاہدے کی معطلی کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ اس اقدام سے دنیا کو درپیش غذائی تحفظ، ایندھن اور کھاد کی فراہمی کے چیلنجوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستانی سفارت کار آر مدھو سوڈان نے کہا کہ بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے نے یوکرین میں امن کی امید کی کرن فراہم کی ہے اور گندم اور دیگر اجناس کی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔اس اقدام کے نتیجے میں یوکرین سے نو ملین ٹن سے زیادہ اناج اور دیگر غذائی مصنوعات برآمد ہوئیں۔ ہمیں یقین ہے کہ برآمدات نے گندم اور دیگر اجناس کی قیمتوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.