ETV Bharat / international

Ukrainian president on Sri Lanka Crisis: سری لنکا میں جاری تباہی کے لیے روس ذمہ دار، یوکرینی صدر - سری لنکا کی خبر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا کہ یوکرین پر حملے کی وجہ سے سری لنکا سمیت دنیا بھر میں خوراک اور ایندھن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ اس حملے نے پہلے ہی سے مشکلات کا شکار سری لنکا کو بری طرح متاثر کیا اس لیے سری لنکا کے بحران کا ذمہ دار روس ہے۔Ukrainian president on Sri Lanka Crisis

Ukrainian president
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی
author img

By

Published : Jul 14, 2022, 9:02 PM IST

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے سری لنکا کے بحران کا ذمہ دار روس کو ٹھہرایا ہے۔ Ukrainian president on Sri Lanka Crisis زیلنسکی نے کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے سری لنکا اور دنیا بھر میں خوراک اور ایندھن کی سپلائی رک گئی ہے۔ روس نے یوکرین پر حملے کے دوران معاشی نقصان پہنچانے کی پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی ممالک میں خوراک اور ایندھن کی قلت پیدا ہو گئی ہے کیونکہ سپلائی چین میں خلل روس کے ایجنڈے کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

سیئول میں ایشین لیڈرشپ کانفرنس میں حالیہ خطاب کے دوران سری لنکا کے بحران پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ "خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں حیران کن اضافے نے ایک سماجی استحصال کو جنم دیا۔ اب کوئی نہیں جانتا کہ یہ کیسے ختم ہوگا۔" ایک اندازے کے مطابق یوکرین میں جنگ نے 94 ممالک کے 1.6 بلین افراد کو مالی، خوراک یا ایندھن کے بحران میں مبتلا کر دیا ہے اور تقریباً 1.2 بلین سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں خطرے کے خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Crisis: سری لنکا میں مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

سری لنکا میں جاری مظاہروں کے درمیان رانیل وکرما سنگھے اب سری لنکا میں قائم مقام صدر بن گئے ہیں تاہم بڑھتے ہوئے تشدد اور مظاہروں کے باعث انہیں اپنے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔ سری لنکا 1948 میں آزادی کے بعد اپنے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، جس کی وجہ سے لوگ خوراک، ادویات، ایندھن اور دیگر ضروری اشیاء خریدنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.