ETV Bharat / international

Zaporizhzhia Nuclear Power Plant روس نے نیوکلیائی پلانٹ کے علاقے سے فوج ہٹانے کا مطالبہ مسترد کیا

یوروپ کے سب سے بڑے نیوکلیائی پلانٹ Zaporizhzhia Nuclear Power Plant پر مارچ سے ہی روس کا کنٹرول ہے لیکن اس پلانٹ کو یوکرینی کارکن چلا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ اور ترک صدر نے روس سے جوہری پلانٹ کے علاقے کو غیر فوجی زون بنانے کی اپیل کی تھی جسے روس نے مسترد کر دیا۔

Zaporizhzhia nuclear power plant
یوکرین میں زاپورزہزیا نیوکلیئر پلانٹ
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 6:27 PM IST

ماسکو: روس نے جنوبی یوکرین میں زاپورزہزیا نیوکلیئر پلانٹ Zaporizhzhia Nuclear Power Plant کے ارد گرد کے علاقے کو مکمل طور پر غیر فوجی بنانے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ بی بی سی نے ایک روسی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اس اقدام سے پلانٹ مزید کمزور ہو جائے گا۔ یہ اپیل یوروپ کے سب سے بڑے نیوکلیائی پلانٹ کے مقام پر سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان سامنے آئی ہے کیونکہ روس اور یوکرین دونوں نے ایک دوسرے پر علاقے میں گولہ باری کرنے کا الزام لگایا ہے۔

بی بی سی نے بتایا ہے کہ مارچ سے ہی روس کے کنٹرول میں آئے اس پلانٹ یوکرینی کارکن چلا رہے ہیں۔ 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد روسی فوجیوں کی طرف سے قبضے میں لئے جانے والے اولین مقامات میں سے یہ ایک علاقہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے جمعرات کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ترک رہنما رجب طیب ارودگان کے ساتھ کیف میں ملاقات کے بعد یہ انتباہ جاری کیا۔ اس نے متنبہ کیا، "زاپورزہزیا کو کوئی بھی ممکنہ نقصان خودکشی کے مترادف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

UN chief on Nuclear Plant: نیوکلیئر پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی ہوگا، یو این سربراہ

Attack near Nuclear Plant in Ukraine: بھارت کا یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب حملے پر اظہار تشویش

یوکرین کے صدر نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ یوروپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کے علاقے کو غیر فوجی زون بنانے کو یقینی بنائے۔ گوٹیریئس نے کہا کہ پلانٹ کو کسی فوجی آپریشن کے حصے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ اردگان نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے خدشات کی بازگشت کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ پلانٹ میں 'ایک اور چرنوبل' جیسی تباہی کے خطرے کے بارے میں فکر مند ہیں۔

زیلنسکی نے پاور پلانٹ پر دانستہ روسی حملوں پر تنقید کی ہے۔ روس پر الزام ہے کہ اس نے اس علاقے کو فوجی اڈے میں تبدیل کر دیا ہے، تینوں رہنماؤں نے روسیوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اس علاقے کو خالی کر دیں۔ روسی وزارت خارجہ کے انفارمیشن اینڈ پریس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایوان نیچائیف نے اس اپیل کو مسترد کر دیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.