ETV Bharat / international

Russia Ukraine War روس نے یوکرین پر پچاس سے زائد میزائل حملے کیے

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 7:36 AM IST

یوکرین کا کہنا ہے کہ 'روس کی جانب سے 50 سے زیادہ میزائل داغے جانے کے بعد ملک بھر میں بجلی اور پانی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ Power and water supply affected in Ukraine

روس نے یوکرین پر پچاس سے زائد میزائلی حملے کئے

کریمیا: یوکرین کے خلاف جنگ میں جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے روس نے ایک ہی دن میں یوکرین پر 50 میزائل حملے کر ڈالے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے پچاس سے زائد میزائل حملے کیے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ یوکرین فوج نے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس نے مختلف اوقات میں میزائل حملے کیے جن میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 44 میزائل فضا میں تباہ کئے گئے جبکہ چھ میزائل یوکرین کے مختلف شہروں میں جاگرے۔ Russia launch missiles on Ukraine

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War روس یوکرین جنگ کے سبب جاپان میں توانائی کے بحران کا خدشہ

دارالحکومت کیف میں گرنے والے میزائلوں کے باعث بجلی کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا اور کم وبیش ساڑھے تین لاکھ گھروں کی بجلی معطل ہوگئی، بجلی معطل ہونے سے اسی فیصد شہری پانی سے محروم ہوگئے۔ روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ پاور گرڈ حملے کریمیا پر کیے گئے ڈرون حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے تصدیق کی کہ روسی میزائلوں اور ایرانی ڈرونز نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے روس کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.