ETV Bharat / international

Wall Street Journal Reporter Arrested روس میں وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر جاسوسی کے الزام میں گرفتار - Wall Street Journal reporter in russia

روس کی سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایوان گرشکووچ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایون گرشکووچ ایک امریکی شہری ہیں ان پر روس میں ایک ملٹری فیکٹری کے حوالے سے سرکاری خفیہ دستاویزات جمع کرنے کا الزام ہے۔

Wall Street Journal reporter
وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایوان گرشکووچ
author img

By

Published : Mar 30, 2023, 5:39 PM IST

ماسکو: وال اسٹریٹ جرنل کے لیے کام کرنے والے ایک امریکی صحافی ایوان گرشکووچ کو روس میں فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے واشنگٹن کے لیے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ یہ اقدام یوکرین میں روس کی فوجی مداخلت کے بعد کسی غیر ملکی صحافی کے خلاف کی جانے والی سب سے سخت کارروائی ہے۔ روس کی اعلیٰ سیکورٹی ایجنسی (ایف ایس بی) نے ایک بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایون گرشکووچ، جو ایک امریکی شہری ہے، روس کی ایک ملٹری فیکٹری کے حوالے سے سرکاری خفیہ دستاویزات جمع کر رہا تھا، لیکن اس نے الزام کی حمایت کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے اپنے بیان میں کہا کہ ایوان گرشکووچ امریکی جانب سے ایک اسائنمنٹ پر کام کرتے ہوئے، روس کے ملٹری-انڈسٹریل کمپلیکس کے کاروباری اداروں میں سے ایک کی سرگرمیوں کے بارے میں خفیہ معلومات جمع کر رہا تھا۔ ایف ایس بی نے فیکٹری کا نام یا مقام ظاہر نہیں کیا، لیکن اس بات کی تصدیق کی کہ گیرشکووچ کو یورالز کے شہر یکاترین برگ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ وہ ایف ایس بی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے اور ہمارے قابل اعتماد رپورٹر ایون گرشکووچ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے اور اس کی حفاظت کے لیے فکر مند ہے۔ جرنل نے کہا کہ وہ ایوان اور اس کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وہیں ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ روس کی کوریج کرنے والے غیر ملکی صحافیوں نے گرشکووچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پیشہ ور صحافی ہے جاسوس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کی سیکورٹی ایجنسیوں کے ایک ماہر آندرے سولداٹو نے گرشکووچ کی حراست کو غیر ملکی نامہ نگاروں پر براہ راست حملہ اور اس بات کی علامت قرار دیا کہ ایف ایس بی بغیر کسی روک ٹوک کے کام کر رہا ہے۔ یوکرین میں روس کی فوجی مداخلت کے بعد سے، ملک نے اپنے سنسرشپ قوانین کو سخت کر دیا ہے۔ تاہم اگر جاسوسی کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو گیرشکووچ کو تقریباً 20 سال قید ہو سکتی ہے۔

ایوان گرشکووچ روس اور یوکرین جنگ کو کوریج کرتا ہے اور وال سٹریٹ جرنل کے ماسکو دفتر کے نمائندے کے طور پر ایک تسلیم شدہ صحافی تھا۔ ان کی تازہ ترین رپورٹ، جو گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا جو مغربی پابندیوں کی وجہ سے روسی معیشت کے جمود پر مرکوز تھا۔ قابل ذکر ہے کہ وال اسٹریٹ جرنل نے 31 سالہ گرشکووچ کی خدمات حاصل کیں جو پہلے ماسکو میں اے ایف پی کے لیے کام کرتا تھا۔ وال اسٹریٹ جرنل میں اپنے بائیو کے مطابق، اس سے پہلے، وہ ماسکو ٹائمز کے رپورٹر کے طور پر کام کرتے تھے۔ گرشکووچ روسی زبان بولتے ہیں کیونکہ ان کے والدین کا تعلق سوویت یونین سے ہے لیکن اب وہ امریکہ میں مقیم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.