ماسکو: روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو کے باہر ہفتے کی رات ہونے والے کار بم دھماکے، جس میں صحافی ڈاریا ڈوگین ہلاک ہوگئی تھیں، یوکرینی خفیہ اداروں نے منصوبہ بند طریقے سے اسے انجام دیا تھا۔ روسی میڈیا کے مطابق ماسکو میں آرتھوڈوکس خاندان کی تقریب سے واپس آتے ہوئے روسی صدر کے قریبی ساتھی فلسفی الیکزینڈر ڈوگین کے بیٹی ڈاریا ڈوگین کی موت ہوگئی تھی۔ وہ مغرب مخالف مصنف اور سیاسی مبصر الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی تھیں۔ اپنے والد کی طرح، وہ بھی یوکرین میں روسی فوجی مہم کی اپنی واضح حمایت کے لیے جانی جاتی تھیں۔Car Blast in Moscow
ایف ایس بی نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کی شہری 43 سالہ نتالیہ ووک نے بم دھماکے کو انجام دیا۔ذرائع کے مطابق ایف ایس بی نے بتایا کہ ووک اپنی نوعمر بیٹی کے ساتھ 23 جولائی کو روس پہنچی اور ماسکو کی عمارت میں ایک اپارٹمنٹ کرائے پر لیا جہاں متاثرہ بھی رہتی تھی۔ ایف ایس بی نے کہا کہ ووک اور ان کی بیٹی نے ہفتہ کے روز روایتی میلے میں شرکت کی، جہاں الیگزینڈر ڈوگین لیکچر دے رہے تھے اور ان کی بیٹی بھی موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
Car Blast in Moscow: پوتن کا دماغ سمجھے جانے والے فلسفی الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی کار دھماکے میں ہلاک
تفتیش کاروں نے پہلے کہا تھا کہ ٹویوٹا لینڈ کروزر پراڈو ایس یو وی کے نیچے بم نصب کیا گیا تھا۔ ایف ایس بی کے مطابق، جب ڈاریا ہائی وے پر گاڑی لیکر پہنچیں تو ووک نے بم کی بٹن دور سے دبا دی، جس سے ڈاریا اسی وقت ہلاک ہوگئی۔ اس کے بعد نتالیہ ووک اتوار کو اپنی بیٹی کے ساتھ ایسٹونیا روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ایف ایس بی نے کہا کہ ووک نے روس میں داخل ہونے پر ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک کی لائسنس پلیٹ والی کار استعمال کی، لیکن ماسکو میں گاڑی چلاتے وقت قزاقستان کی لائسنس پلیٹ اور ایسٹونیا میں کراس کرتے وقت یوکرین کی لائسنس پلیٹ تبدیل کر دی گئی۔