کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے ہم اپنے ملک کی خودمختاری کا دفاع کر رہے ہیں اور روس، ہمیں اس سے باز نہیں رکھ سکتا، ہم یوکرین کے چپّے چپّے کو آزاد کروا رہے ہیں۔Russia Ukraine War
انہوں نے ملک پر روسی حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ 'ہم، یوکرین کی آزادی کا دفاع کر رہے ہیں اور روس ہمیں اس سے باز نہیں رکھ سکتا'۔انہوں نے ٹیلی گرام پیج سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ روس۔ یوکرین جنگ کو شروع ہوئے 8 مہینے ہو چکے ہیں۔ روسی حملوں کے باوجود ہم نے یوکرین کی خودمختاری کا دفاع کیا ہے اور جن یوکرینی علاقوں پر روسی فوجیں قابض ہو چُکی ہیں انہیں بھی واپس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ 'ہم اپنے ملک کی خودمختاری کا دفاع کر رہے ہیں اور روس، ہمیں اس سے باز نہیں رکھ سکتا۔ ہم یوکرین کے چپّے چپّے کو آزاد کروا رہے ہیں '۔
صدر زلنسکی نے کہا ہے 'ہم،خیرسون، خارکیف، دونیتسک، لوہانسک، زاپوریزیا، کریمیا اور یوکرین کے تمام مقبوضہ علاقے کو آزاد کروانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک وقت آئے گا کہ پورا یوکرین آزاد ہو گا'۔انہوں نے کہا ہے کہ روس اور ایران بعض غیر مصدقہ دعووں کے ساتھ مغربی ممالک سے یوکرین کی شکایت کر رہے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام ہو رہے ہیں۔ اصل میں اب دنیا روس پر اعتبار ہی نہیں کرتی۔روس کے احساسِ ناکامی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War فرانس، برطانیہ اور امریکہ نے روس کے ’ڈرٹی بم‘ کے الزامات کو کیا مسترد
یو این آئی