ETV Bharat / international

Drone Attacks on Moscow روس نے ماسکو پر ڈرون حملوں کا الزام یوکرین پر عائد کیا - روس یوکرین جنگ

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے کیف پر دوبارہ حملہ کرنے کے چند گھنٹے بعد منگل کی صبح ماسکو پر مشتبہ یوکرینی کامیکاز ڈرونز کا حملہ ہوا۔ جس میں چند عمارت کو نقصان پہنچا لیکن کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 31, 2023, 4:50 PM IST

ماسکو: روس نے منگل کی صبح ماسکو پر ہونے والے ڈرون حملے کا الزام یوکرین پر عائد کیا ہے، جس میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ کیف حکومت نے ماسکو شہر میں ڈرونز سے دہشت گردانہ حملہ کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملے کی اطلاع سب سے پہلے شہر کے میئر سرگئی سوبیانین نے دی، جنہوں نے منگل کی صبح کہا کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں روسی دارالحکومت میں کئی عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے، جس سے علاقے کے رہائشیوں کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو شدید چوٹ نہیں آئی، صرف دو لوگوں نے طبی مدد مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے کیف پر دوبارہ حملہ کرنے کے چند گھنٹے بعد منگل کی صبح ماسکو پر مشتبہ یوکرینی کامیکاز ڈرونز کا حملہ ہوا۔ ایک ڈرون پوتن کی سرکاری رہائش گاہ نوو اوگاریوو کے قریب بھی گرا تھا۔ دھماکہ خیز ڈرون نے وسطی ماسکو سے تقریباً چھ میل کے فاصلے پر لیننسکی پراسپیکٹ اور پروسیوزنایا سٹریٹ میں فلیٹوں کے بلاکس کو بھی نشانہ بنایا جس سے مبینہ طور پر متعدد رہائشی زخمی ہوئے اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ یوکرین نے اس حملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا،

امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ امریکہ ماسکو پر حال ہی میں کئے گئے ڈرون حملوں کو عوامی طور پر نظر انداز کر رہا ہے اور اس طرح یوکرین کو روس کے خلاف جنگ کرنے کا لائسنس دے رہا ہے۔ انتونوف نے صحافیوں کو بتایا یوکرین کے فرضی سیاست دان صرف ایک چیز کا خیال رکھتے ہیں، وہ ہے امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک کی صورتحال۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو پر حال میں کئے گئے ڈرون حملے پر واشنگٹن کا بیان حقیقت میں دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کے ذریعے ماسکو پر کئے گئے ڈرون حملے کے حوالے سے واشنگٹن کے بیانات پر غور کیا ہے۔ حقیقت میں وہ یوکرینی دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے جیسا ہے۔ صرف امریکی افسران کو جملوں پر غور کریں تو لگتا ہے کہ وہ اس بات کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، جب وہ کہتے ہیں کہ جو کچھ ہوا ہم اس کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔انتونوف نے کہا کہ اور پھر وہ فوراً میڈیا پر آتے ہیں اور ہمارے ملک کے خلاف بیان دیتے ہیں۔ تو حقیقت میں کیا وہاں کی انتظامیہ یہ نہیں سمجھتی کہ روسی سرزمین پر یوکرین کے حملوں کی حمایت نہ کرنے کے بارے میں ان کے نعروں پر کوئی یقین نہیں کرتاہے؟ خاص طور پر جب یہ بیانات ہچکچاہٹ اور جھجھک کے ساتھ دئیے جارہے ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.