روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'برطانوی حکومت کی جانب سے روس کے خلاف بالخصوص اس کے اعلیٰ حکام پر پابندی لگانے کی کارروائی کے رد عمل کے طور پر برطانوی حکومت کے اہم اراکین اور کئی سیاست دانوں کے روس میں داخل ہونے پر پابند لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔' Russia Barred Boris Johnson
وزارت نے کہا کہ نئی پابندیاں روس کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے اور روسی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے اور سیاسی مہم چلانے کے رد عمل کے طور پر لگائی گئی ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ نے بھی برطانیہ پر یوکرین کی صورتحال کو جان بوجھ کر خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ یوکرین کو مہلک ہتھیار بھیج کر اور روس کے خلاف پابندیاں لگا کر دوسرے ممالک کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
برطانوی حکام کو روسو فوبیا ہو گیا ہے۔وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ برطانیہ کے کل 13 حکام پر پابندی لگائی گئی ہے اور مستقبل قریب میں سیاستدانوں اور برطانوی اراکین پارلیمان پر بھی پابندی لگانے کی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی