ETV Bharat / international

Pakistan Road Accident پاکستان میں سڑک حادثہ، آٹھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 7:33 AM IST

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں ایک مسافر گاڑی کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 8 افراد کی موت ہو گئی جب کہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ vehicle fell into ditch in Khyber Pakhtunkhwa

پاکستان میں سڑک حادثہ
پاکستان میں سڑک حادثہ

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع اوپری دیر میں جمعرات کو ایک مسافر گاڑی کے کھائی میں گر جانے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق اوپری دیر سے صوبے کے ضلع چترال جانے والی مسافر گاڑی نامعلوم وجوہات کی بنا پر کھائی میں جاگری۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی میں ڈرائیور سمیت 20 افراد سوار تھے۔ مقامی پولیس نے معاملہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ فروری 2023 میں پاکستان میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 30 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ شمال مغربی پاکستان کے شہر پشاور میں ایک بس اور کار میں ٹکر ہوئی۔ اس کے بعد بس گہری کھائی میں جا گری جس میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میں شتیال چوک کے قریب پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی۔ اس کے بعد شتیال کے علاقے سے مخالف سمت سے آنے والی کار سے اس کی ٹکر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Road Accident پاکستان میں فوجی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے تین بچے ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.