ETV Bharat / international

Nawaz Sharif Return نواز شریف چار سال بعد پاکستان واپس پہنچے

چار سال بعد پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف آج وطن لوٹے۔ دبئی سے نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا، جہاں پارٹی کے رہنماؤں اور پُرجوش کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔ Muslim League public meeting

Nawaz Sharif returned home today after four years

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 7:01 AM IST

Updated : Oct 21, 2023, 2:28 PM IST

اسلام آباد: چار سال بعد پاکستان کے سابق وزہر اعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پاکستان لوٹے۔ وہ دبئی سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ پاکستان پہنچے۔ ان کا طیارہ ''امید پاکستان'' اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا جہاں ان کی پارٹی کے لیڈران اور کارکنان نے ان کا زوردار استقبال کیا۔ سابق وزیر اعظم کو پاکستان واپس لانے والا طیارہ ایک گھنٹہ 34 منٹ دیر سے 11 بج کر 4 منٹ پر دبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہوا جس کی وجہ سے ان کے وطن واپسی کے طے شدہ وقت میں تاخیر ہوئی۔

اس سے قبل پارٹی صدر شہبازشریف اور چیف آرگنائیزر مریم نواز مینار پاکستان پہنچ کر جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پاکستان واپسی سے قبل نواز شریف دبئی میں کافی مصروف رہے۔ سابق وزیراعظم نے ابھی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اپنی جدوجہد تیز کردی ہے۔ انھوں نے دبئی میں ایک اعلیٰ شخصیت سے ملاقات کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ یہی نے مختلف وفود نے بھی مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کی۔ سابق وزیراعظم کی فلائٹ دبئی کے مقامی وقت کے مطابق ٹرمینل ٹو سے نو بجے روانہ ہوگی۔

  • صدر ن لیگ خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کے قیادت میں قائد نوازشریف کے استقبال کیلئے عظیم الشان قافلہ لاہور کیلئے رواں دواں https://t.co/enus9AlTPU

    — PMLN (@pmln_org) October 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: بھارت چاند پر پہنچ گیا اور ہم آج بھی بھیک مانگ رہے ہیں: سابق وزیراعظم نواز شریف

نواز شریف کے استقبال کے لئے کارکنوں میں جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ پنجاب اور پاکستان کے کئی شہروں سے سے کارکنوں کے قافلے لاہور کی جانب کوچ کررہے ہیں۔ لاہور کے لئے مختلف شہروں سے خصوصی ٹرینوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ حیدرآباد سے چلنے والی خصوصی ٹرینوں میں خواتین کی بھی خاصی تعداد دیکھی گئی۔ پاک مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان سے بھی مسلم لیگ ن کے کارکن لاہور پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس آئیں گے۔ دبئی سے آنے والا نواز شریف ان کا طیارہ پہلے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا جس کے بعد وہ لاہور پہنچیں گے۔

Last Updated : Oct 21, 2023, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.