ETV Bharat / international

US Midterm Elections امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن کو ایوان نمائندگان میں اکثریت ملنے کا امکان - امریکہ میں وسط مدتی انتخابات

امریکہ میں 8 نومبر کو وسط مدتی انتخابات US Midterm Elections میں ایوان نمائندگان کی 435 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی اور اب ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ ایوان نمائندگان میں ابھی ڈیموکریٹس کی 220 اور ریپبلکن کی 212 نشستیں ہیں، ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے کم از کم 218 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

Republicans likely to get a majority in the House of Representatives in US midterm elections
امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کو ایوان نمائندگان میں اکثریت ملنے کا امکان
author img

By

Published : Nov 9, 2022, 7:37 PM IST

واشنگٹن: امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کی روشنی میں ریپبلکن جماعت کو اُمید ہے کہ وہ ایوان نمائندگان میں اکثریتی سیٹیں حاصل کرلے گی اور اپنے حریف صدر جو بائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی کو شکست دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 8 نومبر کو وسط مدتی انتخابات US Midterm Elections میں ایوان نمائندگان کی 435 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ ایوان نمائندگان میں ابھی ڈیموکریٹس کی 220 اور ریپبلکن کی 212 نشستیں ہیں۔ ایوان کے اقلیتی رہنما کیون میکارتھی نے ایوان نمائندگان میں کہا کہ ’واضح ہے کہ ہم ایوان میں اکثریت کے ساتھ ایک بار پھر واپس آرہے ہیں‘۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی قانون ساز نے ایوان کے 82 سالہ موجودہ اسپیکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ کل اٹھیں گے، ہم اکثریت میں ہوں گے اور نینسی پلوسی اقلیت میں شمار ہوں گی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام ایک ایسی اکثریت کے لیے تیار ہیں جو ملک کو نئی سمت میں لے جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن جماعت امریکا کو صحیح سمت میں لے جانے کے لیے تیار ہے۔ میکارتھی اور دیگر ریپبلکن رہنما پرجوش ہیں کہ وہ ایوان اور سینیٹ دونوں میں ڈیموکریٹک کنٹرول کو شکست دینے کے لیے پراعتماد ہیں۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان زیریں میں ریپبلکن جماعت نے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔ سی بی ایس کے اندازے کے مطابق امکان ہے کہ ریپبلکن کو ایوان نمائندگان میں 202 نشستیں ملیں گی جبکہ ڈیموکریٹز کو 188 نشستیں حاصل ہوں گی، جبکہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے کم از کم 218 نشستوں کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق میکارتھی نئی اسپیکر بننے کے لیے سب سے آگے ہیں، میکارتھی کئی عرصے سے اسپیکر بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ میکارتھی کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اسپیکر کے لیے ان کی نامزدگی کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل ہوگی۔

اگرچہ صدر جو بائیڈن کا نام کسی بیلٹ پیپر پر نہیں تاہم امریکہ کے وسط مدتی انتخابات مستقبل کے ایجنڈے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ایوان نمائندگان کی 435 اور ایک تہائی سینیٹ کی سیٹوں پر الیکشن ہوا ہے، ایوان میں جیت سے ریپبلکن جماعت کو اس کا کنٹرول ملنے کی امید ہے، تاہم سادہ اکثریت کے لیے ایوان میں 218 سیٹیں درکار ہوتی ہیں۔ امریکی ووٹرز ہر 2 برس بعد یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کانگریس کے دونوں ایوانوں میں کس کو اکثریت ملتی ہے، صدر کیا نئی پالیسی منظور کرائیں گے اور اپوزیشن اس ایجنڈے کو ناکام بنا سکے گی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: US Midterm Elections جمہوریت کو بچانے کا وقت ہے، امریکی صدر

ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں سمیت سینیٹ کی 100 نشستوں میں سے 35 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوتی ہے۔ 36 ریاستوں میں گورنرز اور ریاستی سطح کے قانون سازوں، سیکریٹریز اور اٹارنی جنرل کے لیے بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔ یہ انتخابات اور ان کے نتائج اسقاط حمل کے حق سے لے کر ووٹنگ کے حقوق اور کورونا پابندیوں سمیت مختلف معاملات کے حوالے سے ریاستی پالیسیوں پر اثرانداز ہوں گے۔

غیر جانبدار تجزیہ کار ریپبلکن کے لیے 10 سے 20 نشتسوں کے معمولی فائدے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں جو چیمبر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے تو کافی ہے لیکن فیصلہ کن اکثریت حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔ جبکہ سینیٹ کی نشستوں میں تجزیہ کاروں کو موجودہ ففٹی ففٹی تناسب قائم رہنے کی امید ہے، یعنی نائب صدر کملا ہیرس کے ٹائی بریکنگ ووٹ کے ساتھ ڈیموکریٹس کا کنٹرول برقرار رہے گا۔

جو بائیڈن کی طرح سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی انتخابات کا حصہ نہیں ہیں لیکن وہ اپنے قانونی معاملات اور ریپبلکن کی حمایت کی وجہ سے ریپبلکن کے لیے ہی درد سر بنے ہوئے ہیں۔ مزید کسر اُن سرکاری رازوں کے ذخیرے سے نکل گئی جو فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے کے دوران برآمد ہوئے۔ ان کے خاندان کے مالی معاملات کی تحقیقات، انتخابی شکست کو پلٹنے کی کوششوں کی تحقیقات اور 2021 کے کیپیٹل ہل پر حملے کی سماعتوں جیسے عوامل اعتدال پسند ریپبلکن کی حوصلہ شکنی کا سبب بن سکتے ہیں۔

دریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو انتخابی مہم میں نمایاں رکھا ہے اور 200 سے زائد انتہائی دائیں بازو کے امیدواروں کی توثیق کی ہے جبکہ سینئر ریپبلکن نے نجی طور پر ٹرمپ کے حمایت یافتہ سینیٹ کے امیدواروں کے معیار پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.