ETV Bharat / international

India in UNSC: 'روس یوکرین جنگ میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا پریشان کن' - یوکرین جنگ کی خبر

بھارت نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ Russia Ukraine War میں ہلاکتوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تشویش کا اظہار کیا۔ بھارت نے کہا کہ 'شہروں میں لوگوں کے ٹھکانے لڑائی میں آسان نشانہ بن رہے ہیں۔'

India in UNSC
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 5:44 PM IST

روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع Russia Ukraine War میں شہریوں کی ہلاکتوں کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت نے کہا کہ شہری علاقوں میں اہم شہری بنیادی ڈھانچے مسلح تصادم میں آسان ہدف بن گئے ہیں۔ منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر بھارت کے مستقل نائب نمائندے آر رویندرا نے India in UNSC کہا کہ اس جنگ کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور خاص طور پر خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو ان گنت مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں اور پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ سیاسی اور امن کے لیے ڈپٹی سیکریٹری روزمیری ڈی کارلو نے کونسل کو بتایا کہ یوکرین کے شہر کریمینچوک میں ایک مال پر روسی میزائل حملے میں تقریبا 18 شہری ہلاک اور 59 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔

آر رویندرا نے کہا، 'بھارت یوکرین کی صورتحال پر بہت فکر مند ہے اور جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبریں بہت ہی زیادہ پریشان کن ہیں اور ہم اس سلسلے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں شہری علاقوں میں اہم ڈھانچوں کو لڑائی کے دوران آسانی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھارت نے بوچا میں شہریوں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی اور آزادانہ تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔ رویندرا نے کہا کہ یوکرین میں تنازعہ کے آغاز سے ہی، بھارت مسلسل تنازعات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے اور امن، بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کی وکالت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Missile Strike on a Ukrainian Shopping Center: یوکرین کے شاپنگ مال پر میزائل حملے میں 18 افراد ہلاک

Russia Ukraine War: یوکرین کا ہر شہری اب فوجی ہے، زیلینسکی

Russia Ukraine War: روس یوکرین جنگ برسوں تک جاری رہ سکتی ہے، نیٹو چیف کا انتباہ

قابل ذکر ہے کہ کونسل کے اجلاس سے عملی طور پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی خطاب کیا، فروری میں تنازعہ کے آغاز کے بعد سے دوسری مرتبہ اس رہنما نے اقوام متحدہ کے طاقتور 15 ممالک کے ادارے سے براہ راست بات کی۔ زیلنسکی نے کہا کہ ان کے ملک میں روس کے اقدامات نے اب اسے ایک "دہشت گرد ریاست" بنا دیا ہے جسے اقوام متحدہ سے نکال دیا جانا چاہیے۔ زیلینسکی نے مزید کہا کہ "روس کو سلامتی کونسل میں یوکرین کے خلاف جنگ پر بات چیت اور ووٹنگ میں حصہ لینے کا کوئی حق نہیں ہے"، انہوں نے سفیروں پر زور دیا کہ وہ "دہشت گرد ریاست کے وفد سے جان چھڑائیں"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.