کیف: روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً چار ماہ سے جاری جنگ کے بعد روسی صدر پوتن نے یوکرین کے مقبوضہ چار علاقوں میں روس میں انضمام کے لیے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت ان چار علاقوں میں جمعہ کے روز ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ ووٹ ڈالنے کا یہ سلسلہ منگل کے روز تک جاری رہے گا اور اس کے فوراً بعد ان کے نتائج کا اعلان متوقع ہے۔ نتائج کے اعلان کے بعد روس ان علاقوں کو باضابطہ طور پر اپنے میں ضم کرلے لگا۔ ماسکو کے زیر اہتمام ریفرنڈم، جن کی یوکرین اور مغرب نے مذمت کی ہے، کو روس کی طرف سے علاقوں کو ضم کرنے کی جانب ایک قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ Referendums in Ukraine
یہ بھی پڑھیں:
Russia Ukraine Prisoner Swap روس یوکرین کے مابین سینکڑوں جنگی قیدیوں کا تبادلہ
Zelenskyy UN Address زیلنسکی کا روس کا ویٹو پاور ختم کرنے اور سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ
ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ ڈونیٹسک اور لوہانسک جو یوکرین پر فوجی کارروائی شروع کرنے سے قبل ہی پوتن نے ان کو آزاد مملکت کے طور پر تسلیم کرلیا تھا، کے علاوہ جزوی طور پر روس کے زیر کنٹرول کھیرسن اور زاپورزہزیا میں بھی ہو رہی ہے۔ ریفرنڈم رہائشیوں سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ان کے علاقے روس کا حصہ ہوں۔ اس سے روس کو یہ دعویٰ کرنے کا بہانہ مل جائے گا کہ یوکرینی افواج کی طرف سے دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں خود روس پر حملہ ہے۔