ETV Bharat / international

New Sri Lankan President: رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے - سری لنکا میں سیاسی بحران

چھ مرتبہ وزیراعظم رہنے والے رانیل وکرما سنگھے Ranil Wickremesinghe بدھ کو معاشی بحران سے دو چار سری لنکا کے آٹھویں صدر منتخب ہوگئے۔ پارلیمنٹ کے 225 ارکان میں سے وکرما سنگھے کو 134 ووٹ ملے جبکہ راجا پاکسے کی پارٹی سری لنکا پوڈوجانا پیرمونا (سری لنکا پیپلز الائنس) کے خزانچی دلاس الہپرما کو 82، مارکسسٹ پارٹی کے رہنما ارونا کمارا ڈسانائیکے کو صرف تین ووٹ ملے، اسپیکر مہندا یاپا ابھے وردھنے اور دو ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ نہیں دیا جبکہ چار ووٹوں کو مسترد کردیا گیا۔

Ranil Wickremesinghe elected new Sri Lanka president
رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوئے
author img

By

Published : Jul 20, 2022, 3:07 PM IST

کولمبو: معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے گزر رہے سری لنکا کو نیا صدر New Sri Lankan President مل گیا ہے۔ سری لنکا کی پارلیمنٹ نے بدھ کو سابق صدر گوٹا بایا راج پاکسے کی جگہ قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے Ranil Wickremesinghe کو نیا صدر منتخب کر لیا۔ اس سے قبل راج پکسے معاشی بحران کے درمیان ملک سے فرار ہو گئے تھے سری لنکا میں آخر کار وکرماسنگھے کے نام کا آج نئے صدر کے طور پر اعلان کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کے 225 ارکان میں سے وکرما سنگھے کو 134 ووٹ ملے جبکہ دلاس الہپرما کو صرف 82 ووٹ ملے۔ جے وی پی لیڈر ارونا کمارا ڈسانائیکے کو صرف تین ووٹ ملے، نو منتخب صدر نے کہا کہ ملک انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ہمارے سامنے بڑے چیلنجز ہیں۔

تاہم، وکرما سنگھے کا انتخاب ان مظاہرین کو دوبارہ سڑک پر احتجاج کرنے پر مجبور کر سکتا ہے جو طویل عرصے سے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے اور صدر گوتابایا راجا پاکسے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ وکرما سنگھے راجا پاکسے کے نمائندے تھے۔ ایندھن، خوراک اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث سری لنکن 31 مارچ سے سڑکوں پر ہیں اور راجا پاکسے کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ 9 مئی کو پرتشدد مظاہروں کے ساتھ، اس وقت کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے اپنی کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا تھا، جب کہ صدر گوتابایا راجا پاکسے نے 9 جولائی کو ملک چھوڑ دیا تھا جب ان کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر پر عوام نے قبضہ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Crisis: سری لنکا بحران کے شکار محمد شفیع کیرلا میں پاپڑ فروخت کرنے پر مجبور

بعد ازاں، گوٹابایا راجا پاکسے ملک چھوڑ کر مالدیپ اور پھر سنگاپور چلے گئے، جہاں سے انہوں نے اپنی مدت ختم ہونے سے دو سال قبل مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد وکرما سنگھے کو نئے صدر کے انتخاب تک قائم مقام صدر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ ملک کے 22 ملین لوگ بڑھتے ہوئے قرضوں، آسمان چھوتی مہنگائی کے ساتھ اب تک کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.