ETV Bharat / international

Ramadan 2023 سعودی عرب میں منگل کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 10:18 PM IST

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند منگل کے روز نظر نہیں آیا اس لیے یکم رمضان المبارک 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا۔

Ramadan moon not sighted in Saudi Arabia, holy month begins on Thursday
سعودی عرب میں منگل کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند منگل کے روز نظر نہ آنے کے بعد سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ رمضان کے مقدس مہینے کا آغاز 23 مارچ بروز جمعرات سے ہوگا۔حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے شہریوں اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سال کا مقدس مہینہ مسلمانوں اور پوری دنیا کے لیے امن کی کرن لے کر آئے گا۔ انہوں نے حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کرنے والے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اعلیٰ ترین کارکردگی اور عمدگی کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زائرین اپنی عبادات آرام اور سکون کے ساتھ ادا کرسکیں۔

روزہ کی حقیقت: عبادت کی نیت سے صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے پینے اور جماع سے رُکے رہنے کا نام روزہ ہے، روزہ ہر عاقل و بالغ مسلمان مرد عورت پر فرض ہے۔ روزوں کی فرضیت قرآن کریم اور احادیث مبارکہ سے ثابت ہے۔ روزے اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک بنیادی رکن اور اہم فرائض میں سے ایک ہے۔ یہ عبادت اسلام سے پہلے دیگر مذاہب میں بھی کیفیت و کمیت کے فرق کے ساتھ مشروع تھی، جیسا کہ قرآن کریم ہے کہ : یَا اَیُّھَا الذِیْنَ آمَنُوا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ، جس کا ترجمہ یہ ہے (اے ایمان والو فرض کیاگیا تم پر روزہ جیسے فرض کیاگیا تھا ان لوگوں پر جو تم سے پہلے تھے؛ تاکہ تم پرہیزگار ہوجاؤ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.