ETV Bharat / international

FIFA 2022 قطر نے ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی - قطر اسٹیڈیم میں شراب کی فروخت پر پابندی

قطر حکومت نے فیفا ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران اسٹیڈیم میں بیئر کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے، حالانکہ خصوصی پرستاروں کے علاقوں میں ابھی بھی شراب کی خریداری کی اجازت ہے۔ Beer Ban at FIFA World Cup stadiums

قطر نے ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 10:33 AM IST

دوحہ: قطر کی حکومت نے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران اسٹیڈیم میں بیئر کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے، حالانکہ خصوصی پرستاروں کے علاقوں میں ابھی بھی شراب کی خریداری کی اجازت ہے۔ بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ فیفا نے ٹویٹ کیا: "میزبان ملک کے حکام اور فیفا کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد، فیفا فین فیسٹیول، دیگر پرستاروں کے مقامات اور لائسنس یافتہ مقامات پر الکوحل والے مشروبات کی فروخت پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قطر کے فیفا ورلڈ کپ 2022 اسٹیڈیم کے دائرے سے بیئر کی فروخت کے مراکز کو ہٹا دیا گیا ہے۔" ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں غیر الکوحل والی بیئر کی فروخت دستیاب رہے گی۔ Qatar banned sale of Alcohol at World Cup stadiums

یہ بھی پڑھیں: Qatar World Cup 2022 قطر کا فیفا ورلڈ کپ اب تک کا مہنگا ترین ٹورنامنٹ

خیال ر ہے کہ قطر کو اس فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے دوران تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے قطری حکام پر تارکین وطن کارکنوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ فٹبال شائقین نے ورلڈ کپ گرمیوں کے بجائے سردیوں میں کرانے کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ہم جنس پرستی کی عوامی نمائش اور اونچی آواز میں میوزک چلانے پر پابندی پر بھی مداحوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 20 نومبر سے دوحہ میں شروع ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.