ETV Bharat / international

Qatar UAE Diplomatic Relations قطر، یو اے ای کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر کام جاری - قطر یو اے ای تعلقات

سنہ 2017 کے وسط میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت دیگر کئی ممالک نے قطر پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے تعلقات ختم کردیے تھے کہ قطر دہشت گرد گروپس کی مدد کر رہا ہے اور ایران کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ قطر نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

Qatar and UAE in process of restoring diplomatic ties
قطر، یو اے ای کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر کام جاری
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 7:57 PM IST

دبئی: قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو سال سے زائد عرصے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی اور سفارت خانے دوبارہ کھولنے کے عمل پر کام کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے عہدیدار نے بتایا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر کام جاری ہے، جس میں سفارت خانے دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔ خلیجی ملک کے ذرائع نے بتایا کہ نئے سفیروں کے ساتھ سفارت خانے متوقع طور پر جون کے وسط تک دوبارہ کھلیں گے، مزید ذرائع نے بتایا کہ سفارتی تعلقات چند ہفتوں میں مکمل طور پر بحال ہوجائیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کا عمل جاری ہے اور گزشتہ ماہ دونوں ممالک نے تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے بیجنگ میں معاہدے پر دستخط کیے تھے جبکہ کشیدگی کے باعث خلیج میں عدم استحکام اور یمن جنگ میں اضافے کے خدشات پائے جاتے تھے۔

یاد رہے کہ 2017 کے وسط میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت دیگر کئی ممالک نے قطر سے تعلقات ختم کردیے تھے اور الزام عائد کیا تھا کہ قطر دہشت گردی پھیلانے والے گروپس کی مدد کر رہا ہے اور ایران کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ قطر نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ ریاض اور مصر وہ پہلے ممالک تھے جنہوں نے 2021 میں سفیروں کا دوبارہ تقرر کیا تھا اور یوں تنازع ختم ہوگیا تھا جبکہ بحرین نے گزشتہ ہفتے قطر سے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بحرین کے علاوہ دیگر تمام ممالک نے 2021 میں قطر کے ساتھ تجارتی اور سفری تعلقات بحال کردیے تھے تاہم متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفارتی تعلقات بحال کرنے میں وقت لگا۔ متحدہ عرب امارات اور قطر کے درمیان تعلقات میں بہتری گزشتہ برس آئی تھی جب دونوں ریاستوں کے رہنماؤں نے براہ راست ملاقات کی تھی۔ متحدہ عرب امارات کے عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی بنیادی طور پر تعلقات بنانے، معاشی تعاون اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر مرکوز ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:

دیگر عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں قطر اور امارات کے عہدیداروں نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا اور ابوظہبی نے دوحہ کو اپنے سفیر کے بارے میں آگاہ کیا تھا جبکہ قطر کی جانب سے اس حوالے سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔ قطر کی وزارت خارجہ نے رابطہ کرنے پر اس معاملے پر ردعمل دینے سے گریز کیا۔ رواں ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے باہر مزدور آرائشی کام کر رہے تھے اور باغ میں کھجور کے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی عمارت میں اس طرح کا آرائشی کام نہیں ہو رہا ہے، باغ، سیڑھیوں اور کھڑکیوں پر کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.