ETV Bharat / international

Qatar Bahrain Relations خلیجی ممالک اختلافات فراموش کرکے اتحاد کی جانب گامزن

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 9:55 AM IST

قطر کی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ خلیجی ممالک قطر اور بحرین سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور مصر نے جنوری 2021 میں ہی قطر پر عائد ساڑھے تین برس کی پابندی ختم کر دی تھی۔ Bahrain and Qatar to restore diplomatic ties

خلیجی ممالک اختلافات فراموش کرکے اتحاد کی جانب گامزن

دوحہ: قطر اور بحرین نے برسوں کے اختلافات کو بھلا کر خلیجی ممالک کے اتحاد کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ خلیجی ممالک قطر اور بحرین سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کریں گے، قطر کے خلاف عرب ممالک کی جانب سے بائیکاٹ ختم کیے جانے کے دو برس سے بھی زیادہ عرصے کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جنوری دو ہزار اکیس میں ہی قطر پر عائد ساڑھے تین برس کی پابندی ختم کر دی تھی، تاہم اس کے بعد بحرین نے صرف سفر اور تجارتی روابط ہی بحال کیے اور سفارتی تعلقات التوا کے شکار رہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے ہیڈکوارٹر میں اپنے وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد بحرین اور قطر نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے سرکاری بیانات جاری کیے۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑوسیوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فریقین نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ یہ قدم دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور خلیجی اتحاد و انضمام کو وسعت دینے کی باہمی خواہش کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Qatar Bahrain Relations قطر اور بحرین کا سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ سن دو ہزار سترہ میں سعودی عرب سمیت خلیج کے بیشتر ممالک نے قطر کے ساتھ تمام تعلقات اس الزام کے تحت منقطع کر لیے تھے کہ دوحہ ان اسلامی تحریکوں کی حمایت کرتا ہے جس سے انہیں خطرہ لاحق ہے۔ اس پر یہ بھی الزام تھا کہ اس کے ترکی اور ایران کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، جنہیں یہ ممالک اپنے لیے خطرہ مانتے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.