ETV Bharat / international

Putin Critic Sentenced پوتن کے ناقد ولادیمیر کارا مُرزا کو پچیس سال قید کی سزا

روس کی ایک عدالت نے صدر پوتن کے سخت ناقد کارا مُرزا، جس نے یوکرین میں روس کی جنگ کی مذمت کی تھی، کو غداری اور فوج کو بدنام کرنے کے جرم میں 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 17, 2023, 4:45 PM IST

ماسکو: روس کی ایک عدالت نے پیر کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن کے سخت ناقد ولادیمیر کارا مُرزا کو غداری اور فوج کی تذلیل کرنے کے جرم میں 25 سال قید کی سزا سنائی ہے جو کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اپنی نوعیت کی سب سے سخت سزا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کارا مرزا کے خلاف الزامات 15 مارچ کو ایک تقریر کیے جانے کے بعد سے عائد کیے گئے، جس میں انہوں نے یوکرین میں روس کی جنگ کی مذمت کی تھی۔ اس کے بعد تفتیش کاروں نے ان پر غداری کے الزامات اس وقت لگائے جب وہ حراست میں تھے۔

دراصل روس نے 24 فروری 2022 کو یوکرین میں فوج بھیجنے کے فوراً بعد اپنی فوج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کو جرم قرار دینے والا ایک قانون پاس کیا تھا اور روسی حکام نے جنگ کے وقت کے اس قانون کو باقاعدگی سے استعمال کیا تاکہ روس پر تنقید کو روکا جاسکے کیونکہ روس اسے جنگ کا نام نہ دے کر خصوصی فوجی آپریشن کے نام سے بیان کرتا ہے۔

41 سالہ کارا مرزا، جو تین بچوں کے والد ہیں اور ایک اپوزیشن سیاست دان بھی ہیں جن کے پاس روسی اور برطانوی پاسپورٹ ہے، انھوں نے صدر ولادیمیر پوتن کے خلاف برسوں تک بولے اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر روس اور انفرادی روسیوں پر پابندیاں لگانے کے لیے مغربی حکومتوں سے لابنگ کی۔ وہیں برطانوی حکومت نے پیر کے روز روسی سفیر کو طلب کیا تاکہ اس سزا کی مذمت کرکے اور اس نے اس فیصلے کو سیاسی طور پر محرک سزا کے طور پر بیان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رپورٹ کے مطابق کارا مرزا کا اس سے قبل بھی مارنے کی کوشش کی جاچکی ہے۔ 2015 اور 2017 میں کارا مرزا اچانک بیمار ہوگئے جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ روسی سیکیورٹی سروسز کی طرف سے انھیں زہر دیا گیا تھا لیکن ان دونوں مواقع پر وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔ جبکہ روسی حکام نے ان واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے ماسکو سے کریملن کے نقاد ولادیمیر کارا مرزا کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے ایک بیان میں کہا کہ کسی کو بھی اپنے انسانی حقوق کے استعمال کے لیے اس کی آزادی سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے اور میں روسی حکام سے بلا تاخیر اسے رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ جرمن وزارت خارجہ نے بھی ولادیمیر کارا مرزا کی سزا کی مذمت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.