ETV Bharat / international

Ukraine War: روسی ایٹمی ہتھیار بیلاروس منتقل، پوتن کی تصدیق

یوکرین جنگ کے درمیان روسی صدرولادی میر پوتن نے جوہری ہتھیاروں کو بیلا روس منتقل کر کے پوری دنیا حیران کر دیا۔ اس پیش رفت سے دنیا بھر میں ایٹمی حملے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ پوتن نے جمعے کے روزکہا کہ روس نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی پہلی کھیپ بیلاروس بھیج دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بقیہ جوہری ہتھیار موسم گرما کے آخر تک پہنچا دیے جائیں گے۔

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 11:04 AM IST

پوتن نے خطرناک ایٹمی ہتھیار بیلاروس بھیجے

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نےکہا کہ ماسکو نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی پہلی کھیپ بیلاروس بھیج دی ہے۔ یہ جانکاری دی ہل نے دی ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ باقی ماندہ جوہری ہتھیار موسم گرما کے آخر تک فراہم کر دیے جائیں۔ روس یوکرین کی سرحد سے متصل ملک میں اسٹریٹجک جوہری بم نصب کرنے کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق سوال کے جواب میں پوتن نے کہا کہ یہ ہتھیار روس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف استعمال ہوں گے۔ روسی صدر پوتن کے دعوؤں کی بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بیلاروس کو روس سے بموں اور میزائلوں کی پہلی کھیپ موصول ہوئی ہے۔ فاکس نیوز کے مطابق لوکاشینکو نے روسی اور بیلاروسی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ ہمارے پاس میزائل اور بم ہیں، جو ہمیں روس سے ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بم امریکہ کی طرف سے جاپان کے ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے بموں سے تین گنا زیادہ طاقتور ہیں۔

مزید پڑھیں:Xi Jinping Meets Bill Gates چینی صدر شی جن پنگ کی بل گیٹس سے ملاقات

فاکس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق لوکاشینکو کا کہنا ہے کہ ہتھیار صرف رکاوٹ کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہتھیار یوکرین کی فوج کی طرف سے روس کے خلاف بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی شروع کرنے کے ایک ہفتے بعد پہنچے ہیں۔

ہم آپ کو بتاتے چلے کہ فاکس نیوز نیویارک شہر میں واقع ایک امریکی ویب سائٹ ہے۔ اس سال 4 اپریل کو، فن لینڈ نیٹو کا سب سے نیا رکن بنا جب اس نے امریکہ کے ساتھ شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے سے الحاق کا اپنا دستاویز برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں جمع کرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.