ETV Bharat / international

PTI Azadi March: عمران خان نے حکومت کو انتخابات کے اعلان کے لیے چھ دن کی مہلت دی

author img

By

Published : May 26, 2022, 4:00 PM IST

پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو موجودہ حکومت کو انتخابات کا اعلان کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے چھ دن کی مہلت دی ہے۔ پی ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات کو چھ روز میں نہیں تسلیم کیا گیا تو وہ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔ PTI Azadi March

Imran Khan
پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعظم عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر قیادت گزشتہ روز شروع ہونے والا حقیقی آزادی لانگ مارچ PTI Azadi March رات کے 11 بجے اسلام آباد میں ڈی چوک کے قریب پہنچا، جہاں جناح ایونیو پر عمران خان نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔ عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو میرا پیغام ہے کہ 6 روز میں انتخابات کا اعلان کریں، 6 روز میں فیصلہ نہ کیا تو ساری قوم کو لے کر واپس اسلام آباد آؤں گا۔ پی ٹی آئی کے صدر جناح ایونیو میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کے بعد اپنی بنی گالہ رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔Imran Khans Azadi march

اپنی تقریر کے دوران عمران خان نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا سے 30 گھنٹے کے سفر کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔ حکومت نے ہمارے آزادی مارچ کو کچلنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ پرامن احتجاج پر انہوں نے آنسو گیس کا استعمال کیا، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور ہماری رازداری کی خلاف ورزی کی گئی، تاہم، میں نے ملک کو غلامی ڈر سے آزاد ہوتے دیکھا ہے" انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو انتشار کی طرف لے جارہی ہے۔ تحریک انصاف کے 2 کارکن بھی شہید کیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ہزاروں افراد گرفتار ہیں۔ سپریم کورٹ گرفتاریوں اور ڈی چوک، لبرٹی چوک پر آنسو گیس کی شیلنگ کا نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں: PTI Azadi March: پاکستان سپریم کورٹ کا عمران خان کو احتجاج کے لیے مختص مقام فراہم کرنے کی ہدایت

پی ٹی آئی کے مظاہرین بدھ کی رات زیادہ تر ڈی چوک پر موجود رہے۔ مظاہرین اسلام آباد کے محدود ریڈ زون میں بھی داخل ہوئے تھے جہاں سپریم کورٹ، پی ایم ہاؤس، امریکی سفارت خانے سمیت کئی حساس عمارتیں ہیں۔ جیسے ہی خان کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوا اور ایک بڑے قافلے کے ساتھ ڈی چوک کی طرف روانہ ہوا، وفاقی حکومت نے ریڈ زون کے دفاع کے لیے فوج بھی طلب کر لی تھی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ’صورتحال پر قابو پانے کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کی گئی‘۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ٹویٹر پر اس کی تصدیق کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.