ETV Bharat / international

PTI Public Gathering پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا مقام تبدیل

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں سابق وزیراعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کیے جانے کے بعد اب ان کا ہیلی کاپٹر پیر مہر علی شاہ ایریڈ زراعتی یونیورسٹی میں لینڈ کرے گا۔ Permission to land Imran Khan helicopter

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا مقام تبدیل

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 1:06 PM IST

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو گیریسن سٹی میں عوامی جلسے کی اجازت مل گئی ہے لیکن جلسہ کے مقام کو بدل کر فیض آباد سے مری روڈ پر واقع رحمان آباد کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں پارٹی صدر اور سابق وزیراعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کیے جانے کے بعد اب ان کا ہیلی کاپٹر پیر مہر علی شاہ ایریڈ زراعتی یونیورسٹی میں لینڈ کرے گا۔ PTI Public Gathering Venue Shifted

ڈان اخبار کی خبر کے مطابق، دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ گیریسن سٹی میں عوامی اجتماع گاہ پہنچنے کے لیے اسلام آباد کے مختلف راستے استعمال کرنے کے لیے پارٹی کو دی گئی این او سی کو منسوخ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر شعیب علی نے ڈان کو بتایا کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو رحمن آباد میں عوامی جلسہ کی اجازت دی تھی اور پروگرام کے لیے رکھی گئی شرائط پر عمل درآمد کرنے کی درخواست کی تھی۔ جمعہ کے روز فیض آباد میں مری روڈ پر ایک ٹریلر کھڑا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ministery Urges PTI to Postpone Rally پاکستان کی وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کی طویل ریلی کے خطرات پر خبردار کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.