پاکستانی میڈیا کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری Shireen Mazari کو گرفتار کیا ہے۔ PTI leader Shireen Mazari arrested اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔ وہیں اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی ہے۔ شیریں مزار کی بیٹی ایمان زینب مزاری حاضر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو مار کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ مجھے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ انہیں لاہور کا اینٹی کرپشن ونگ اپنے ہمراہ لے کر گیا ہے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو کچھ دیر قبل ان کی رہائشگاہ کے باہر سے اٹھا لیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام کارکنان کو تھانہ کوہسار کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Political Crisis in Pakistan: 'پاکستانی حکومت گرانے کی کوشش کے بعد امریکہ اب جھوٹ بول رہا ہے'