اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پنجاب کی 20 نشستوں کے ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے ایک دن بعد، پارٹی نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کے وزیراعلی کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔Pervez Elahi as Punjab CM candidate
پاکستان کے اخبار ڈان نے منگل کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ اخبار کے مطابق پی ٹی آئی کے صدر عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے فیصلے کی حمایت کی۔
واضح رہے کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے پیش نظر پنجاب کا سیاسی منظر نامہ مکمل طور پر تبدیل ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی کو 15 سیٹیں ملی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔
یو این آئی
PTI nominates Elahi for Punjab CM: پی ٹی آئی نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا - پنجاب کے وزیراعلی کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد
پی ٹی آئی کے صدر عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے فیصلے کی حمایت کی۔ PTI nominates Elahi for Punjab CM