ETV Bharat / international

Protests over Derogatory Remarks: انڈونیشیا، پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی احتجاج، بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل - بی جے پی رہنماؤں کے خلاف احتجاج

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنماؤں کی جانب سے پیغمبراسلام سے متعلق نازیبا تبصروں کے ردعمل میں گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد انڈونیشیا، پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی مسلمانوں نے احتجاج کیا۔ Protests over Derogatory on Prophet Muhammad

Protests in Indonesia, Pakistan and Bangladesh over remarks on Prophet Muhammad
انڈونیشیا، پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی احتجاج، بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل
author img

By

Published : Jun 11, 2022, 7:51 PM IST

اسلامک موومنٹ بنگلہ دیش (IAB)، جمعیت علمائے اسلام بنگلہ دیش اور اسلامی اوکیاجوٹ کی کئی سیاسی جماعتوں اور اسلام پسندوں نے جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیغمبر محمدﷺ کے بارے میں نازیبا تبصرے کے خلاف احتجاج کیا اور بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ مظاہرے کے مقررین نے حکومت سے سفارتی اقدام کرنے اور ریمارکس کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔ Protests over Derogatory on Prophet Muhammad

بیت المکرم میں قومی مسجد کے جنوبی دروازے پر ایک احتجاج میں، آئی اے بی کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف ایک اجتماعی جلوس نکالیں گے اور پیغمبر اسلام پر نازیبا تبصرہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو ایک میمورنڈم بھی پیش کریں گے۔ انہوں نے بی جے پی قائدین کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں احتجاجی تحریک لانے کا بھی مطالبہ کیا۔

وہیں پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے بھی نماز جمعہ کے بعد لاہور میں مارچ کیا، ٹی ایل پی کے تقریباً 5 ہزار کارکنان شہر کے مرکز میں احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے اور حکومت سے اس نازیبا تبصرے پر بھارت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا میں بھی مظاہرین نے جکارتہ میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے ایک ریلی نکالی۔

یہ بھی پڑھیں:

Protest Against Nupur Sharma: شانِ رسالت میں گستاخی، رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ، دو ہلاک

Prophet Comments Row: خلیجی ممالک بھارت کے لیے اتنے زیادہ اہم کیوں؟

Consequences of Controversial Remarks: پیغمبر اسلامﷺ پر توہین آمیز تبصرہ، بھارتی سفارتی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا

واضح رہے کہ پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرے کے خلاف جمعہ کے بعد بھارت کے مختلف ریاستوں میں زبردست احتجاج کیا گیا، کئی مظاہرے پرامن رہے تو کہیں پر پرتشدد ہوگئے جس کی وجہ سے ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 مظاہرین جاں بحق ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ اہانت رسول کے معاملے میں عرب ممالک میں بھی ناراضگی کا اظہار کرچکے ہیں اور بھارتی سفیروں کو طلب کرکے اپنا احتجاج بھی درج کراچکے ہیں جس کے بعد بی جے پی کی جانب سے اہانت رسول کے مرتکب رہنماؤں کو معطل کر دیا گیا ہے اور تمام مذاہب کا احترام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے ایک ٹی وی شو کے دوران پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے جانے کے بعد سے بھارت اور مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.