ETV Bharat / international

Protests in Paris پیرس میں منصوبہ بند پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 11:32 AM IST

فرانس کے پیرس میں منصوبہ بند پنشن اصلاحات کے خلاف تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد نے احتجاج کیا۔ وہیں 19 جنوری کو ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔ march against raising retirement age in Paris

پیرس میں منصوبہ بند پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ژان لوک میلینچن کی قیادت والی بائیں بازو کی لا فرانس انسومس (ایل ایف آئی) پارٹی کی قیادت میں منصوبہ بند پنشن اصلاحات کے خلاف ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ یہ رپورٹ بی ایف ایم ٹی وی نے دی ہے۔ میلینچن نے ہفتہ کو ٹویٹ کرکے مظاہرے میں شرکاء کی تعداد کے حوالے سے ادارے کی طرف سے جاری کیے گئے تخمینی اعداد و شمار کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اس کی تنقید کی۔ آر آئی اے نووستی کے نمائندے نے ہفتہ کو اطلاع دی کہ پیرس میں مظاہرین نے کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی، ٹریفک لائٹس توڑ دیں اور پٹاخے جلائے۔ کچھ جنونیوں نے بینک کی کھڑکیوں اور اے ٹی ایم مشینوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین "سرمایہ داری کے خاتمے اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کی حکمرانی کے خاتمے تک لڑیں گے، کے نعرے لگا رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ جنوری کے شروع میں فرانسیسی وزیر اعظم الیزابتھ بورن نے متنازعہ پنشن اصلاحات کا مسودہ شروع کیا تھا۔ مسودے کے مطابق، فرانسیسی حکام ستمبر سے ملک کی ریٹائرمنٹ کی عمر بتدریج تین ماہ بڑھادیں گے۔ فرانس کی بڑی ٹریڈ یونینوں نے پنشن اصلاحات کے خلاف 19 جنوری سے ملک گیر ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔ سب سے بڑے مظاہرے پیرس، مارسیلی، لیون، ٹولوز، للی اور نانٹیس میں ہوئے۔ مظاہرے میں تقریباً 11 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ جن میں سے 80000 مبینہ طور پر صرف پیرس میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Peru Protest پیرو میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت، اموات کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.