ETV Bharat / international

US Christian Priest Converts to Islam معروف امریکی عیسائی پادری کا قبول اسلام، کہا یہ واقعی اپنے اصل گھر آنے جیسا ہے - ہلیریون ہیگی کون ہے

امریکہ کے معروف و مشہور عیسائی پادری ہیلیریون ہیگی نے اسلام قبول کرکے اپنا نام سید عبداللطیف رکھ لیا ہے۔ فادر ہیلیریون ہیگی نے اسلام قبول کرنے کا اعلان اپنے ایک بلاک پوسٹ کے ذریعہ کیا اور کہا مذہب اسلام میں آنا، درحقیقت اسلام کی طرف پلٹنا اور اصل گھر میں واپسی کی طرح محسوس ہورہا ہے۔

Prominent US Christian priest Hilarion Heagy converts to Islam
امریکہ کے معروف و مشہور عیسائی پادری ہیلیریون ہیگی کا قبول اسلام
author img

By

Published : Mar 1, 2023, 8:03 PM IST

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے معروف و مشہور عیسائی پادری فادر ہیلیریون ہیگی نے عیسائیت ترک کرنے کے بعد اسلام قبول کر لیا ہے۔ ہیگی، جنہوں نے اب اپنا نام تبدیل کر کے سید عبداللطیف رکھ لیا ہے، نے کہا کہ اسلام کی طرف ان کا جھکاؤ 20 سال پہلے ہوا تھا، لیکن انھوں نے حال ہی میں اسلام کو مکمل طور پر قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سید عبداللطیف، ایک امریکی پادری جو پہلے روسی آرتھوڈوکس راہب تھے، اور اپنے پیروکاروں میں مہربان، مقدس اور غیر معمولی صبر کرنے کی وجہ سے عزت حاصل کی تھی۔

سید عبداللطیف نے اپنے اسلام کے سفر کے بارے میں ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا، جس میں انھوں نے اپنے فیصلے کو اسلام کی طرف واپسی کے طور پر ظاہر کیا اور کہا کہ یہ گھر آنے کی طرح تھا۔ انھوں نے لکھا کہ کئی دہائیوں تک مختلف لمحات میں اسلام کی طرف راغب ہونے کے احساسات کے بعد، میں نے آخر کار فیصلہ کیا کہ اب میں اس مذہب میں مکمل طور پر قدم رکھوں، یہ واقعی گھر آنے کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

سید عبداللطیف کے بقول انہیں 20 سال پہلے سے اسلام کی چنگاری محسوس ہوئی تھی لیکن انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اسلام کا اعلان کیا تو انہوں نے صحیح معنوں میں اسے قبول کیا۔ کوئی صرف عوامی، پادری، راہب اور نجی طور پر مسلمان نہیں ہوسکتا۔ عبداللطیف نے اپنی تبدیلی کے بارے میں کہا کہ یہ مشرق کی طرف واپسی اور اپنی ابتدائی شناخت کی طرف واپسی ہے۔ انہوں نے بلاگ پوسٹ میں اپنے اسلام قبول کرنے کے موقف کو مزید درست ثابت کرنے کے لیے قرآن کریم کی آیت کا حوالہ بھی دیا ہے۔ جس کا ترجمہ یہ ہے "اور یاد کرو جب تمہارے رب نے بنی آدم کی نسل سے ان کی اولاد کو نکالا اور ان کو اپنے بارے میں گواہی دی۔ اللہ نے پوچھا کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ انہوں نے جواب دیا، 'ہاں، آپ ہیں! ہم گواہی دیتے ہیں۔'، 'اب تم کو یہ حق نہیں ہے کہ قیامت کے دن تم کہو، 'ہمیں اس کا علم نہیں تھا"۔ سورہ الاعراف آیت نمبر (172)۔

یہ بھی پڑھیں:

انھوں نے مزید لکھا کہ مستقبل میرے لیے غیر یقینی ہے۔ جب آپ اندھیرے میں چھلانگ لگاتے ہیں تو ہمیشہ خوف رہتا ہے لیکن پھر بھی، مجھے ایسا سکون محسوس ہو رہا ہے جس میں امن، خوشی اور راحت ہے۔ بیس سالوں میں اسلام کی طرف میرا جھکاؤ بالآخر مجھے گھر لے گئی۔ اب ایمان کی گہرائی میں داخل ہونے کا کام شروع ہوتا ہے۔ ایک گہری تعلیم، دین سے محبت، امت سے محبت، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت۔ عبداللطیف نے مزید کہا کہ جب سے انہوں نے اسلام قبول کرنے کی خبر کا اعلان کیا ہے تو انہیں مسلمانوں کی طرف سے دلی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔میں نے مسلم کمیونٹی کی طرف سے جو گرمجوشی اور مہمان نوازی دیکھی اور حاصل کی ہے وہ غیر معمولی ہے، میں نے کبھی ایسی مہمان نوازی کا تجربہ نہیں کیا۔ دراصل صوشل میڈیا پر سابق عیسائی پادری کے اسلام قبول کرنے پر بہت سے صارفین نے ان کے اس سفر پر نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.