ETV Bharat / international

Prohibited Funding Case: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو الیکشن کمیشن نے طلب کیا - الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس Prohibited Funding Case میں 23 اگست کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 6, 2022, 10:11 PM IST

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ویب سائٹ کے مطابق کمیشن کے 2 اگست 2022 کے فیصلے کی تعمیل میں سیاسی پارٹیوں کے قواعد 2006 کے حوالے سے پی ٹی آئی کے صدر کو 23 اگست کو ای سی پی کے سامنے پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ای سی پی نے عمران خان کو نااہل ٹھہرائے جانے سے متعلق بھی الگ سے نوٹس جاری کیا ہے، جس پر 16 اگست کو سماعت ہوگی۔Prohibited Funding Case

چیف الیکشن کمشنر سکندر (سی ای سی) سلطان راجہ کی سربراہی والی تین رکنی ای سی پی بنچ نے اس ہفتے کے آغاز میں غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس میں پی ٹی آئی کو یہ کہتے ہوئے قصوروار ٹھہرایا تھا کہ پارٹی نے دراصل ممنوعہ فنڈ Prohibited Funding حاصل کیا تھا۔ بنچ نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ کیوں نہ رقم ضبط کی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: PTI Foreign Funding Case: عمران خان کی پارٹی پر بیرونِ ملک سے ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت

وہیں دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے 2012 میں کمپنیوں سے پیسے اکٹھے کیے جبکہ اس کارروائی پر پابندی کا قانون 2017 میں نافذ کیا گیا تھا، اس لئے اس معاملے میں کسی طرح کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کے مطابق غیر ملکی پاکستانیوں سے جمع ہونے والے عطیات کو غیر ملکی فنڈنگ ​​سمجھا جاتا ہے اور کوئی بھی قانون سیاسی جماعتوں کو غیر ملکی پاکستانیوں سے رقوم جمع کرنے سے نہیں روکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.