ETV Bharat / international

بنگلہ دیش میں اتوار کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں مکمل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 10:59 PM IST

Bangladesh Poll الیکشن کمیشن کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ 12ویں قومی پارلیمانی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ الیکشن ڈیوٹی پر تعینات تمام پولنگ افسران اور سکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشنز پہنچ گئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں اتوار کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں مکمل
بنگلہ دیش میں اتوار کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں مکمل

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے اتوار کو ووٹنگ ہوگی اور ملک بھر کے 42 ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر تقریباً 12 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن (ای سی) نے ہفتے کے روز ملک بھر کے نامزد انتخابی افسران کو انتخابی سامان بشمول بیلٹ بکس اور دیگر مواد حوالے کرنا شروع کردیا۔

ووٹنگ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگی اور ووٹرز شام 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ 12ویں قومی پارلیمانی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ الیکشن ڈیوٹی پر تعینات تمام پولنگ افسران اور سکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشنز پہنچ گئے ہیں۔

ڈھاکہ میں کمیشن نے 15 حلقوں کے لیے 15 تقسیمی مراکز کا انتظام کیا۔ الیکشن کمیشن کے ڈویژنل کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر صابر الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ ان مراکز سے انتخابی سامان کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈھاکہ کے 2,099 پولنگ اسٹیشنوں پر کل 5,633,922 ووٹرز 15 پارلیمانی نشستوں کے لیے 126 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

حکام کے مطابق کمیشن عوام کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.