ETV Bharat / international

Power Crisis in Cuba کیوبا میں سمندری طوفان کے باعث بجلی کا بحران - کیوبا میں بجلی کا بحران

کیوبا میں سمندری طوفان ایان کے ٹکرانے کے بعد سے پورا ملک بجلی کے بحران کا سامنا کررہا ہے۔ اس درمیان طوفان کے باعث دو افراد کے ہلاک اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی بھی خبر ہے۔ Power Crisis in Cuba

کیوبا میں سمندری طوفان کے باعث بجلی کا بحران

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 2:19 PM IST

ہوانا: کیوبا میں سمندری طوفان ایان کے ٹکرانے کے بعد سے پورا ملک بجلی کے بحران کا سامنا کررہا ہے۔ بی بی سی نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایک اہم پاور پلانٹ کی مرمت نہیں کی جا سکی، جس کی وجہ سے ملک کا بجلی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ Cuba without electricity

اس درمیان طوفان کے باعث دو افراد کے ہلاک اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی خبر ہے۔ بی بی سی نے کہا کہ کیٹیگری 3 کا طوفان کیوبا کو 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نقصان پہنچاتے ہوئے اب امریکہ کے فلوریڈا کو متاثر کر رہا ہے۔

کیوبا کی سرکاری الیکٹرک پاور اتھارٹی کے سربراہ نے منگل کو سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ "قومی بجلی نظام میں خرابی کی وجہ سے پورے جزیرے میں بلیک آؤٹ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ایک کروڑ سے زیادہ لوگ اندھیرے میں ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: Germany Power Crises کیا جرمنی آئندہ سال تاریکی میں ڈوب جائے گا؟

ایک سرکاری خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی سروس سو فیصد ٹھپ ہے۔ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایان کی وجہ سے کیوبا کے بعض علاقوں میں 30 سینٹی میٹر تک بارش کا اندازہ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.