ریاض: سعودی عرب میں یوکرین کے سفیر پیٹرینکو اناتولی نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کی قیادت اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی بات چیت کا سلسلہ بتدریج جاری ہے اور صدر زیلنسکی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان مسلسل رابطے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تین موضوعات ایسے ہیں جو ہمیشہ ایجنڈے میں موجود رہتے ہیں، جن میں امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں، اقتصادی تعاون اور انسانی امداد اور یوکرین کے اس جنگ سے نکلنے کے بعد مستقبل کے لیے مزید مواقع تلاش کرنا شامل ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں یوکرین کے سفیر نے کہا کہ روس کے ساتھ جنگ کے بعد معاشی بحالی ہو جائے گی ، ہم سعودی عرب میں اپنے شراکت داروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ Political Talks between Saudi and Ukrainian leadership
سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات میں ہم بہت سے مثبت مواقع دیکھ رہے ہیں۔ میں اپنے صدر اور سعودی ولی عہد دونوں کی قیادت کی تعریف کرتا ہوں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا مستقبل پہلے سے بہتر ہے۔ یوکرینی سفیر نے جنگ کے خاتمے اور بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ادا کیے گئے کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے یوکرینی مہاجرین کیلئے 10 ملین ڈالر کی امداد میں سعودی کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی حکومت کو اس امداد سے سامان اور ادویات کی فراہمی، تیل اور گیس کی مصنوعات حاصل کرنے میں فائدہ ہوا ہے ۔ روسی افواج کے میزائل حملوں کے بعد تباہ شدہ انفراسٹرکچر میں سردیوں کے مشکل حالات میں ان فوائد کی یوکرینی عوام کو شدید ضرورت تھی۔
یہ بھی پڑھیں: NATO chief on Ukraine نیٹو میں شامل ہونے کے بجائے یوکرین اپنی خودمختاری کے تحفظ پر توجہ دے، جینز اسٹولٹن برگ
پیٹرینکو اناتولی نے مزید کہا کہ 2021 تک ہم نے سعودی عرب کے ساتھ اپنی شراکت داری میں ٹھوس نتائج حاصل کیے ہیں۔ ہم سعودی عرب کو گروپ 20 کے ایک ملک کے طور پر دیکھتے ہیں اور یہ بھی سمجھتے ہیں کہ جزیرہ نما عرب میں اس کا قائدانہ کردار ہے جو یوکرین کے مفاد میں ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو جاری رکھنے کے لیے موجودہ حالات میں یوکرین مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے۔ ہم یوکرین کو سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو سمجھتے اور اس کی تعریف کرتے ہیں۔
یو این آئی